11 September 2013 - 16:40
News ID: 5913
فونت
رسا نیوز ایجنسی- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد نقوی نے پاکستان کے نئے صدر جمھوریہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظھار کیا ۔
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں پاکستان کے نو منتخب صدر جمھوریہ ممنون حسین کو مبارکباد تاکید کی : امید ہے نومنتخب صدر آئین کی پاسداری،  آئین کے نفاذ اور رول آف لاء کے نفاذ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرینگے  ۔


حجت الاسلام نقوی نے کہا: عوام اس وقت انتہائی کربناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، تمام شعبوں میں انصاف کی فراہمی سے ہی جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں۔


انہوں نے پاکستان کے صدر جمھوریہ ممنون حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا : امید کرتے ہیں کہ وہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریںگے۔


نقوی نے موجودہ حالات میں ملک کی صورتحال کو انتہائی گھمبیر بتاتے ہوئے کہا: آئین و قانون پر عملدرآمد فی الوقت نہیں ہوسکا ، اس وقت حالت یہ ہے کہ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو انصاف تک نہیں مل رہا جوکہ انتہائی تشویش ناک امر ہے۔


انہوں نے مزید کہا: گوکہ ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام رائج ہے مگر اس کے باوجود صدر مملکت کا عہدہ ریاست کے تسلسل اور وفاق کی علامت ہے اور صدر مملکت کی ریاست میں غیر معمولی اہمیت اور مقام ہے ۔ امید ہے نومنتخب صدر آئین کی پاسداری، رول آف لاء کے قیام اور عوام کومساوی حقوق فراہم کرکے تمام میدانوں میں انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریںگے۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملک کی بدقسمتی یہ رہی ہے کہ یہاں آج تک نہ تو صحیح معنوں میں آئین پر عملدرآمد کیا گیا ہے اور نہ ہی صحیح معنوں میں عوام کو تحفظ دیا گیا کہا: عوام کے ساتھ مسلسل زیادتی ہورہی ہے اگر صدر مملکت نے اس سلسلے میں اپنا موثر کردارادا کیا تو عوام کی زندگی میں واضح تبدیلی آسکتی ہے اور صحیح معنوں میں جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬