14 September 2013 - 19:19
News ID: 5928
فونت
رسا نیوز ایجنسی - مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شام پر ممکنہ امریکی جارحیت اور طالبان سے مذاکرات کیخلاف پاکستان کے مختلف شھروں میں مظاھرے کئے اور یوم احتجاج منایا ۔
شام پر ممکنہ امریکی جارحیت کیخلاف پاکستان کے مختلف شھروں میں مظاھرے شام پر ممکنہ امریکی جارحیت کیخلاف پاکستان کے مختلف شھروں میں مظاھرے شام پر ممکنہ امریکی جارحیت کیخلاف پاکستان کے مختلف شھروں میں مظاھرے شام پر ممکنہ امریکی جارحیت کیخلاف پاکستان کے مختلف شھروں میں مظاھرے شام پر ممکنہ امریکی جارحیت کیخلاف پاکستان کے مختلف شھروں میں مظاھرے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، پاکستان کے شھر لاہور سمیت راولپنڈی اور کوئٹہ میں شام پر ممکنہ امریکی جارحیت اور طالبان سے پاکستان حکومت کے مذاکرت کیخلاف مظاھرے کئے گئے جس میں سیکڑوں نماز مسلمانوں اور مذھبی راہنمائوں نے شرکت کی ۔


پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، ملتان، شیخوپورہ، قصور، میانوالی، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، لیہ، رحیم یار خان، چینیوٹ، جھنگ، خانیوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، ڈی جی خان، بہاولپور، مظفر گڑھ، فیصل آباد، خوشاب، چکوال، راجن پور، بھکر، دریا خان، حیدرآباد تھل سمیت مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔


لاہور میں سمن آباد شباب چوک پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید احمد اقبال رضوی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور سید امتیاز کاظمی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور سید جعفر موسوی نے کی ۔


سید احمد اقبال رضوی نے کہا : شام اور مصر کو میدانِ جنگ بنا کر دراصل امریکہ اسرائیلی تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے، گریٹر اسرائیل کی تشکیل کیلئے مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، انشاء اللہ شام اسرائیل اور امریکہ کیلئے قبرستان ثابت ہوگا اور شام پر حملہ اسرائیل اور امریکہ کیلئے نابودی اور اسلامی قوتوں اور تحریکوں کیلئے مزید تقویت اور فتح مبین کا پیغام لائے گا۔


انہوں نے کہا : عرب ممالک کے عیاش ڈکٹیٹر حکمرانوں کے زوال کا وقت قریب آ پہنچا ہے، جو اپنی بادشاہت کی خاطر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں، اللہ نے قرآن مجید میں وعدہ فرمایا ہے کہ میں مستضعفین کو اس دنیا کا وارث بناؤں گا اور ظالموں کو اس کے انجام تک پہنچانے کا بھی اللہ کا وعدہ ہے۔


امتیاز کاظمی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شام پر حملہ کرنے کا اعلان کرکے امریکہ نے اپنی نابودی اور اسرائیل کی بربادی کے اسباب پیدا کر دیئے ہیں، اسلام کے خلاف صلیبی جنگ اپنے عروج پر ہے۔


انہوں نے کہا : مسلمانوں میں انتشار پھیلا کر مغرب اور صیہونیت اپنے مذموم ایجنڈوں کی تکمیل میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، مسلمان حکمران خصوصاً عرب کے عیاش اور ظالم بادشاہوں کا صیہونی و امریکی مفادات کیلئے کھڑا ہونا ایک المیے سے کم نہیں اور یہ قیامت کی نشانیاں ہی ہیں۔


اُنہوں نے مزید کہا: پاکستان حکومت واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے مسلمانوں کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور شام کی صورتحال پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرے اور استعماری طاقتوں کے خلاف قوتوں کا بھرپور ساتھ دیں۔


پاکستان کے شھر راولپنڈی میں لیاقت باغ پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں مظاھرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام پر یہ کیسا وقت آن پڑا ہے کہ مسلمان ممالک ایک مسلم ملک پر یہود و نصاریٰ کے حملے کے منتظر ہیں اور انہیں دعوت دے رہے ہیں۔


قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان حجت الاسلام اصغر عسکری نے شام پر ممکنہ امریکی حملہ کو عالم اسلام پر حملہ جانا اور کہا: مسلم ممالک امریکہ کو جارحیت سے روکنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔
 

انہوں نے مصر میں جمہوری حکومت کے خاتمے اور عرب ممالک کی جانب سے فوجی مداخلت کی حمایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: خادمین حرمین شریفین کا پتہ لگ چکا ہے کہ وہ کس کے خادم اور خدمت گذار ہیں۔


مقررین نے آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات کی بھی شدید مذمت کی اور کہا : پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات کسی صورت قبول نہیں ہیں۔ شہداء کے لواحقین کو اعتماد میں لئے بغیر مذاکرات کرنا ملک سے غدار ہوگی۔


انہوں نے اخر میں پیسہ ہم دیں گے اور حملہ تم کرو، عرب ممالک کی پیشکش کی بھی شدید مذمت کی ۔


مظاہرے میں جڑواں شہروں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مصر اور شام کے حق میں نعرے درج تھے۔


مظاہرین سے ضلع اسلام آباد کے جنرل سکریٹری ظہیر نقوی، راولپنڈی کے جنرل سکریٹری سعید رضوی نے خطاب کیا ۔


پاکستان کے شھر کوئٹہ کے مسلمانوں بھی گذشتہ جمعہ کو طالبان سے مذاکرات اور شام پر ممکنہ امریکی حملہ کے خلاف کوئٹہ کے مرکزی امام بارگاہ کلاں میں مظاہرہ کیا ۔


ایم ڈبلیو ایم کی سپریم کونسل کے رکن اور کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی اور مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں‌ مقررین نے حکومت کی طالبان کیساتھ مذاکرات کی پیشکش کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف ملکی سطح پر بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا۔


حجت الاسلام سید ہاشم موسوی کا کہا: پاکستان کی حکومت ایک ایسے دہشتگرد گروہ سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے۔ طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات کرنا پاکستانی شُہداء کے خون کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے مترادف ہوگا۔


اس احتجاج میں مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شام سے اظہار یکجہتی کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬