‫‫کیٹیگری‬ :
28 September 2013 - 15:07
News ID: 5994
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
رسا نیوز ایجنسی – سرز مین ایران کے نامور شیعہ عالم دین آیت اللہ امامی کاشانی نے اقوام متحدہ میں ایرانی صدر جمھوریہ کی تقریر کو منطقی اور مستدل بتاتے ہوئے کہا: مغربی ممالک اپنے اندر رونما ہونے والی تبدیلی کو مقام عمل میں ثابت کریں ۔
آيت اللہ امامي کاشاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اس ھفتہ نماز جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی کی امامت اور سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد کی گئی ۔


تھران کے امام جمعہ  نے اقوام متحدہ میں ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریر کو اسلامی بنیادوں اور نظام جمھوری اسلامی ایران بیان گر جانا اور کہا: صدر مملکت کے بیانات منطقی اور مستدل تھے ۔


انہوں نے ملک کے اقتصادی اور سیاسی مسائل کے حل میں گیارہویں حکومت کی کامیابی کی ارزو کرتے ہوئے کہا: خدا پر توکل اور قوم پر بھروسہ ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن ہونے کا باعث ہے  ۔


آیت اللہ امامی کاشانی نے اسلامی جمھوریہ ایران کے حوالہ سے اقوام متحدہ میں امریکی صدر جمھوریہ بارک اوباما کے بیانات پرعکس العمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: الھی اور قومی بنیادوں پر استوار ںظام جمھوری اسلامی ایران صفحہ ہستی سے نہیں مٹایا جاسکتا ۔


انہوں نے واشنگٹن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں امریکی صدر کے بیان کو جنگ میں پڑھے جانے والا رجز مانند قرار دییتے ہوئے کہا: اسلامی شناخت کا حامل اسلامی نظام کا تختہ نہیں الٹا جاسکتا ۔


خطیب نماز جمعہ تھران نے ملت ایران کے خلاف صدام حکومت کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں ملت ایران کے مقدس دفاع کو انسانی تاریخ میں بے مثال شناخت کا حامل قرار دیا اور کہا: دنیا میں انواع و اقسام کے دفاع ہیں کہ جن میں سے بعض سرحدوں کی حفاظت یا ملکوں کی فتح کے لئے ہوتے ہیں ۔


آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ  مقدس دفاع میں اسلامی ایران کے غیور جوانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی سربلندی ، سرحدوں کے تحفظ ، قومی حاکمیت کی حفاظت ، کے لئے راہ خدا میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے کے ساتھ اپنے خدا سے معاملہ کیا کہا : سامراجی ممالک خاص طورپر امریکہ نے گذشتہ 35 برسوں میں ملت ایران پر ظلم روا رکھا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬