30 September 2013 - 16:45
News ID: 6005
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے دہشتگردوں مفسد فی الارض بتاتے ہوئے کہا: دہشتگردوں سے مدارا ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینا ہے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور میں قصہ خوانی بازار میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشتگردوں کو مذاکرات کی پیشکش کرکے انکی حوصلہ افزائی کی گئی کہا: مذاکرات کی پیش کش کا نتیجہ آئے دن درجنوں محب وطن بیگناہ شہریوں کی لاشوں کی صورت دے کر ثابت کر رہا ہے کہ انکا مقصد صرف اور صرف فساد فی الارض ہے۔ 


حجت الاسلام جعفری نے پشاور میں انسانیت دشمن دہشتگردوں کی جانب سے بے گناہ عوام کو بربریت کا نشانہ بنانے جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: اب تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے اندر بیداری لاکر ان شرپسندوں کیخلاف بھرپور آپریشن کا اعلان کر یں کیوں کہ بصورت دیگر ملک میں خانہ جنگی دور کی بات نہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬