‫‫کیٹیگری‬ :
07 October 2013 - 15:14
News ID: 6030
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے نامور شیعہ عالم دین حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے شھر قم کے میئر محمد دلبری سے ملاقات میں قم کو نشر علوم و معارف اسلامی کا مرکز جانا ۔
حضرت آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے گذشتہ روز شھر قم کے میئر محمد دلبری سے ملاقات میں یوم شهادت امام محمد تقی(ع) کی تعزیت پیش کی اور کہا: خداوند متعال اس مظلوم امام(ع) کے لطف و کرم کے سایہ میں عالم اسلام خصوصا ایران کی مشکلات کو حل کرے  ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے شهر مقدس قم کو خاص اہمیت کا حامل جانا اور کہا: شھر قم کے دامن میں ایک طرف عالم اسلام کا بزرگ ترین حوزہ علمیہ اور دوسری جانب حضرت معصومہ قم (س) کا مدفن و مسجد مقدس جمکران جیسے مقامات موجود ہے ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شھر قم ائمہ علیھم السلام کے زمانے ہی سے اسلام اور شیعت کے نشر کا مرکز تھا کہا: قم کے مسئولین اور ذمہ دار افراد اسے اسلامی دنیا کا محور قرار دینے میں کوشاں رہیں ۔


اس مرجع تقلید نے مزید کہا: شھر قم کی تہذیب اور اس کا ظاھر کچھ اس طرح ہو کہ جو انسان بھی شھر قم میں ائے قم کو ایک مذھبی،  دینی اور علمی شھر سمجھے ۔


قم کے میئر نے بھی آیت الله مکارم شیرازی  سے ہونے والی اس ملاقات میں اپ کو شھر قم کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے حضرت فاطمه معصومہ قم (س) کے نام پر سکہ بنائے جانے کو قم کے لئے لائق فخر جانا ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬