28 October 2013 - 17:16
News ID: 6083
فونت
شیعہ علماء کونسل ملتان کے زیراہتمام،
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل ملتان 30 اکتوبر کو عزاداری امام حسین(ع) کانفرنس ملتان کے مقامی میرج کلب میں منعقد کرے گی ۔
عزاداري حسين(ع) کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل ملتان پاکستان کے زیراہتمام عزاداری سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس 30 اکتوبر بدھ کو ملتان کے مقامی میرج کلب میں منعقد کی جائے گی  ۔


اس رپورٹ کے مطابق، یہ کانفرنس قائد ملت جعفریہ پاکستان کے خواہش پر نیز محرم الحرام میں بهرپور اور شاندار انداز میں عزاداری کو برپا کرنے کیلئے منعقد کی جارہی ہے ۔


شیعہ علماء کونسل ملتان کے عہدیداروں نے بین المسالک ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے کا فروغ، استحکام پاکستان اور اتحادبین المسلمین کے درمیان امن کا فروغ اس کانفرنس کا مقصد بتاے ہوئے کہا: کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی خطاب کریں گے اور کانفرنس میں ملتان کی تنظیمی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬