‫‫کیٹیگری‬ :
12 December 2013 - 12:11
News ID: 6212
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجسنی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس تاکید کے ساتہ کہ کوئی طاقت ایران کو پر امن جوہری توانائی سے محروم نہیں کر سکتی ، اس سلسلہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کو قوم و سربراہوں کی مقاومت کا نتیجہ جانا ہے اور مذاکرہ کرنے والی ٹیم سے اپیل کی ہے اپنی بنیادی موقف پر ثابت قدم رکھیں ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں علماء و طلاب کے درمیان اپنے فقہ کے درس خارج میں نہج البلاغہ میں امام علی علیہ السلام کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے حاضرین کی خدمت میں اخلاقی نکات بیان کیا ۔

مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتہ کہ قرآن کریم کی آیات کے مطابق کفار ، منافق اور صہیونیست یہ سب مسلمانوں کے دشمن ہیں اور ان سے دوری اختیار کرنا چاہیئے بیان کیا : یہ مثلث اس وقت بھی محاذ حق کے مقابلہ میں موجود ہے جس سے ہوشیاری کی نہایت ضرورت ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ دشمنوں کے مقابلہ میں ہمیشہ مضبوط و طاقت ور رہنا چاہیئے بیان کیا : حلف بردار دشمنوں کے سامنے نرمی سے کام لینا کسی بھی صورت میں صحیح نہیں ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے وضاحت کی : اس وقت ہم لوگ اس ناپاک مثلث کے روبرو ہیں ؛ دوسری طرف افسوس کی بات ہے کہ تکفیری گروہ بھی صہیونیستوں کے آلہ کار ہیں ۔

مرجع تقلید نے سعودی عرب کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی کے سربراہ بندر بن سلطان کی طرف سے ایران کے ساتہ دشمنی و صہیونیوں کے ساتہ دوستی کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایران کے دشمن ہیں ، اسرائیل بھی ایران کا دشمن ہے اور ہم لوگ اپنے دشمن کے دشمن کے ساتہ دوست ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے دوسرے حصہ میں اس ملک کے بعض جوہری پاور پلانٹ کا اپنے معائنہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کو اس ملک کے جوان سائینٹیسٹ کی خالصانہ محنت کا نتیجہ جانا اور بیان کیا : خدا کے فضل و کرم سے اس ملک کے جوانوں کی طرف سے رات دن کی محنت کے نتیجہ میں اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران میں یہ ٹیکنولوجی ملکی ہو گئی ہے اور کوئی ہم لوگوں کو اس سے محروم نہیں کر سکتا ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے جوہری توانائی پروگرام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے قدرت کا ایک جلوہ جانا ہے اور اس سلسلہ میں ہوئی کامیابی کو عوام و سربراہوں کی طرف سے مقامت کا سبب جانا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : جوہری مذاکرہ کرنے والے وفد سے کہتا ہوں کہ قدرت کے ساتہ اپنے راہ کو جاری رکھیں اور اپنی بنیادی و اصولی موقف سے پیچھے نہ ہٹیں ؛ اگر مد مقابل والے پیچھے ہٹے اور ہماری بات قبول کی تو ٹھیک ہے اگر قبول نہیں کی تو جان لیجئے کہ حوزات علمیہ و علماء اس استقامت کے راہ میں آپ کے ساتہ ہیں ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬