‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2014 - 18:07
News ID: 6498
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے ایک حکم میں حجت الاسلام والمسلمین سید علی اصغر دستغیب کو حضرت احمد بن موسی(ع) کے حرم کا متولی مقرر کیا ۔
رھبر معظم انقلاب حرم شاہ چراغ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجت الاسلام سید علی اصغر دستغیب کو حضرت احمد بن موسی(ع) کے حرم کا متولی مقرر کیا ۔


رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجت الاسلام والمسلمین حاج آقائے سید علی اصغر دستغیب کو حضرت احمد بن موسی(ع) معروف بہ شاہچراغ کے حرم مقدس کا نیا متولی مقرر کیا ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

 

بسمہ تعالی

 

جناب حجت الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید علی اصغر دستغیب دامت افاضاتہ

 

جناب حجت الاسلام آقائ حاج سید مہدی دستغیب دامت افاضاتہ حضرت احمد بن موسی معروف بہ شاہچراغ کے حرم مطہرمیں کافی عرصہ سے متولی کے عہدے پر فائزرہے اور انھوں نے اس عرصہ میں گرانقدر خدمات انجام دیں ان کی خدمات اور زحمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب عالی کو ملک میں اہلبیت علیھم السلام کے تیسرے اہم حرم مطہر ، عظیم بارگاہ  اور اس سے متعلق تمام امور کا متولی مقرر کرتا ہوں ۔

 

یہ روحانی اور معنوی حرم، شیراز اور اس خطے کے تمام مؤمنین اور ملک بھر کے تمام دوستداران اور محبان اہلبیت علیھم السلام کے لئےہمیشہ  آرام و سکون، درخشندگی ، معنوی پاکیزگی اور لطف و صفا کا باعث رہا ہے اورحرم مطہر زیادہ سے زیادہ اہتمام کا سزاوار ہے۔

 

اللہ تعالی کی بارگاہ سے جنابعالی اور حرم مقدس کے دوسرے خدمتگزاروں کے لئے توفیقات طلب کرتا ہوں۔

 

سید علی خامنہ ای

 

6 مارچ 2014
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬