12 March 2014 - 13:11
News ID: 6517
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے حکومت کی پیش کردہ قومی سلامتی دفاعی پالیسی کے قابل عمل جزیات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے کہا: پاکستان دنیائے اسلام کا واحد ملک ہے جہاں اتحاد امت کا عملی نمونہ موجود ہے ۔
حجت الاسلام ساجد نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملتِ جعفریہ پاکستان نے  حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے پشاور کے ایک روزہ دورے کے موقع پر شہید سید محمد عالم موسوی کی مجلس عزاء اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد علی آخونزداہ کی رہائشگاہ ’’آخون قلعہ‘‘ میں شیعہ سُنی عمائدینِ قوم سے خطاب میں پاکستان کو دنیائے اسلام کا واحد ملک شمار کیا جہاں اتحاد امت کا عملی نمونہ موجود ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت کی پیش کردہ قومی سلامتی دفاعی پالیسی کے قابل عمل جزیات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر اس پالیسی میں بھی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی تو ہمیں حق حاصل ہے کہ اپنے تحفظ کے ہم خود قومی دفاعی پالیسی تشکیل دیں کہا: ملک میں کوئی شیعہ سُنی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کلینگ کے ذریعے عوام کا قتلِ عام کر کے وطن عزیز پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مذموم کوشش کی گئی جس کو ملک کی شیعہ سنی قیادت نے اتحادبین المسلمین کے ذریعے ناکام بنایا۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیائے اسلام میں پاکستان وہ واحد مملکتِ خدادا ہے جس میں اتحادِ اُمت، متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کی صورت میں عملی طور پر موجود ہے کہا: ان کونسل میں شیعہ سُنی جہید فقہاء کا کردار مثالی ہے، جبکہ ملک میں جاری دہشت گردی کے پسِ پردہ محرکات کچھ اور ہیں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ان محرکات کی سرکوبی حکومتوں کا اولین فریضہ ہے ۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے قائد شہید حجت الاسلام و المسلمین سید عارف حسین الحسینی کے شہید پوتے ، شہید سید محمد عالم موسوی ، شہید ڈاکٹر سید جمال حسین شاہ، شہید ملک جرار حسین ایڈوکیٹ، شہید ڈاکٹر شاہنواز علی آخونزادہ ، شہید عمران علی خواجہ اور دیگر شہداء پشاور کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے لواحقین و عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظھار کیا ، نیز مدرسہ شہید عارف حسین حسینی کے پرنسپل سید جواد ہادی اور حیدر علی جوادی اور مرکزی سکریٹری اطلاعات کے رہائشگاہ پرحاجی گلاب حسین طوری کی سربراہی میں طوری بنگش قبائل کے وفد اور شیعہ علماء کونسل کے ڈویزنل صدر حاجی برکت علی میر اور ریاستی صدر مجاہد علی آخونزادہ کی سربراہی میں ڈویزن اور اور ضلع پشاور کے عہدیداروں سے ملاقات کر کے قومی و ملی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور تنظیمی امور پر ہدایات جاری کیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬