‫‫کیٹیگری‬ :
20 May 2014 - 15:39
News ID: 6803
فونت
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی آج صبح سیکا کے چوتھے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے شنگھائی روانہ ہوگئے ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے سیکا کے چوتھے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے آج صبح ایران کے دارالحکومت تہران کو شنگھائی کے مقصد سے ترک کیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر حسن روحانی کل سے شروع ہونے والے سیکا کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ بعض ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے نیز چین میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملیں  گے۔


ڈاکٹر حسن روحانی نے شنگھائی روانہ ہونے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس کانفرنس میں مختلف ملکوں کے سربراہوں کی شرکت اور ان سے ہونے والی ملاقاتیں اہمیت کا حامل ہیں ۔


انہوں ںے چین اور ایران کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا : مشرقی علاقوں کے مختلف ملکوں منجملہ چین، ہندوستان اور جاپان کے ساتھ ایران کے بہت ہی قریبی تعلقات ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ ایران، چین، ہندوستان، افغانستان، جمہوریہ آذربائیجان، بحرین، کمبوڈیہ، مصر، عراق، اردن، قزاقستان، قرقیزستان، منگولیہ، پاکستان، فلسطین، جنوبی کوریا، روس، تاجیکستان، ترکی، متحدہ عرب امارات، ازبکستان اور ویتنام سیکا کے اصل رکن ممالک ہیں جبکہ اس تنظیم میں آرمینیہ، بھوٹان، برونئی، قبرص، جارجیا، کویت، لاؤس، لبنان، مالدیپ، میانمار، نپال، عمان، شمالی کوریا، سعودی عرب، سنگاپور، شام، تائیوان، مشرقی تیمور، ترکمنستان اور یمن، غیر رکن ممالک کی حیثیت سے سرگرم عمل ہیں۔ اس کے علاوہ، بنگلہ دیش، انڈونیشیاء، جاپان، ملائیشیاء، فلپائن، قطر، سری لنکا، یوکرین اور امریکہ، اس تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے رکنیت رکھتے ہیں۔


واضح رہے کہ سیکا کا ہر چار سال میں ایک بار سربراہی اجلاس منعقد ہوتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬