25 May 2014 - 00:07
News ID: 6812
فونت
رسا نیوز ایجنسی – آل ‎خلیفہ حکومت کے کارندوں نے جھوٹے الزام کے تحت 11 سالہ نوجوان اور 30 سالہ بحرینی خاتون کو گرفتار کرلیا ۔
بحرين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی وکیل محمد التاجر نے ایک بیانیہ میں کہا: بحرینی جج ابراهیم الجفن نے آج 11 سالہ بحرینی نوجوان جهاد السمیع کی گرفتاری کا حکم دیا ۔


التاجر نے مزید کہا: انتظامیہ پر حملہ ، وزارت داخلہ کی دو گاڑیوں کو آگ لگایا جانا، تظاھرات و بلوا اور آتش بازی کا نقل و انتقال جهاد السمیع کے خلاف لگائے جانے والے الزامات ہیں ۔ جبکہ 11 سالہ بحرینی نوجوان نے روتے ہوئے ان تمام الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا بتایا ہے ۔


انہوں نے جهاد السمیع کے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات کو بہت بڑا اور اس کی توانائی سے باہر جانا اور کہا: بحرینی کورٹ نے تین بار اس 11 سالہ نوجوان کو عدالت میں حاضر کیا مگر ہر بار حد سے زیادہ اس کے رونے نے عدالت کو بعد کے نشست پر ملتوی کردیا ۔


اس بحرینی وکیل نے جهاد السمیع کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد جانا اور کہا: اس نوجوان کے رونے ، بحرین میں امتحانات کے قریب ہونے اور بچوں سے متعلق محاکمہ کے قانون کے تحت اسے فورا آزاد کیا جائے ۔


انہوں نے مزید کہا: یہ دوسری بار ہے کہ بحرینی عدالت نے کسی نوجوان کے خلاف حکم دیا ہے ۔


دوسری جانب جمعیت الوفاق اسلامی بحرین نے اپنی سائٹ پر آل خلیفہ انتظامیہ کے ہاتھوں 30 سالہ بحرینی خاتون مریم سهوان کی گرفتاری کی خبر نشر  کرتے ہوئے لکھا: گذشتہ روز بحرینی کورٹ نے 30 سالہ بحرینی خاتون مریم سهوان کو حکومت مخالف مظاھرے کے الزام میں 45 روز کے لئے پولیس کے قبضہ میں دے دیا ہے ۔


الوفاق نے آل خلیفہ انتظامیہ کے کارنامے پر شدید رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: بحرینی حکام جنسیت پر توجہ کئے بغیر بحرینی عوام کو گرفتار کر کے انہیں جیلوں میں ڈال دیتے ہیں  ۔ 


جمعیت الوفاق اسلامی بحرین نے مزید کہا: آل خلیفہ حکومت عوام سے بدلا لینے میں مصروف ہے ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬