11 June 2014 - 09:58
News ID: 6880
فونت
عراق کے بعض شہروں پر داعش کے قبضے کو مد نظر رکھتے ہوئے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے مختلف شہر و صوبہ صلاح الدین و نینوا پر داعش دہشت گردوں کی طرف سے مسلسل حملہ کو مد نظر رکھتے ہوئے نجف اشرف میں حفاظتی انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں اور اس شہر کے قدیمی دروازوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔
نجف اشرف


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سلامتی فوج نے نجف اشرف کی حفاظت کے لئے سخت سلامتی تدبیر انجام دے رہی ہے اور شہر کے قدیمی دروازے جو امام علی علیہ السلام کے حرم اور نجف اشرف کے مراجع کرام کی دفاتر کی طرف ہیں ان کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔

عراق کی سلامتی فوج نے اسی طرح حکومتی و حیاتی عمارت اور نجف اشرف صوبہ کے تمام شہروں کے بینکوں پر پلیس کا سخت پہرہ لگا دیا ہے ۔

نجف اشرف صوبائی کونسل کے ممبر ازهار الطریحی نے اس سلسلہ میں اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلہ اور صوبے کے مرز کی حفاظت اور موسل و صلاح الدین صوبہ کے شہری جو وہاں سے باہر بھاگنے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کی مدد کے لئے وسیع پیمانہ پر صوبائی سلامتی فوج و اطلاعاتی اہل کار کے ساتھ سلامتی و اطلاعاتی منصوبہ پر عمل کیا جا رہا ہے ۔

طریحی نے اعلان کیا ہے کہ نجف اشرف کے صوبائی کونسل کے میٹیںگ میں صوبائی مرز اور دوسرے صوبے کربلا و الانبار کے مرز کے درمیان سلامتی کے لئے منصوبہ تیار کئے گئے ہیں ۔

دہشت گرد گروپ جس کا نام « عراق و شام اسلامی حکومت » (داعش) رکھا ہے اس نے شہر سامراہ میں کئی روز تک جد و جہد کی ناکامی کے بعد صوبہ نینوا کے شہر موصل پر حملہ کیا اور وہاں کامیابی حاصل کی ، وہاں کے گورنر ہاوس ، ایرپورٹ اور اس شہر کے نصف مشرقی حصہ کے ساتھ ساتھ دوسرے کچھ خاص حصہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے ۔ 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬