‫‫کیٹیگری‬ :
11 June 2014 - 11:17
News ID: 6881
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت‌ آیت ‌الله علوی گرگانی نے موت و قیامت کے بعد کی دنیا کی طرف توجہ کو گناہ سے دوری کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : جن لوگوں کا قیامت پر عقیدہ ہے یقینا ان سے دنیا میں کم گناہ سرزد ہوتی ہیں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے پلیس کے اعلی افسروں سے ملاقات میں قرآن مجید کی آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انسان کی ہدایت کی طرف توجہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم اپنی جانب سے بھیجے گئے پیغمبروں کے توسط سے انسان کی ہدایت کا اہتمام کیا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو کسی بھی گناہ کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہیئے بیان کیا : انسان اپنی زندگی میں ایسے امور انجام دے جو گناہ کی بخشش کا سبب ہو اور یہاں تک کہ چھوٹے گناہ سے بھی دوری اختیار کی جائے کیونکہ یہی گناہ جس کو چھوٹا سمجھا جاتا ہے بڑے گناہ کا پیش خیمہ ہوتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے عصمت کی خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : معصومین یہاں تک کہ گناہ کی فکر بھی نہیں کرتے تو کیسے وہ کسی گناہ کو انجام دینگے ۔

حضرت‌ آیت ‌الله علوی گرگانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : ایک روایت میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے بیان ہوا ہے کہ آئمہ اطہار (ع) گناہ کے نتیجہ سے واقف ہیں اس لئے وہ گناہ کرنے کی فکر بھی نہیں کرتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ افسوس کی بات ہے اس وقت ہمارے معاشرے میں گناہ انجام پا رہا ہے وضاحت کی : گناہ کے نتائج سے لوگوں کا با خبر نہ ہونا گناہ میں مبتلی ہونے کا سبب ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : گناہ انجام دینے کا دوسرا سبب خدا کے احکامات و فرامین پر عمل نہ کرنا اور خدا سے سرکشی ہے اور گناہ و اپنی غلطی کا اعتراف نہ کرنا ہے ۔

حضرت‌ آیت ‌الله علوی گرگانی نے موت و قیامت کے بعد کی دنیا کی طرف توجہ کو گناہ سے دوری کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : جن لوگوں کا قیامت پر عقیدہ ہے یقینا ان سے دنیا میں کم گناہ سرزد ہوتی ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اہل جنت کی خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : انفاق ، غصہ و تشدد سے دوری اور لوگوں کی مدد یہ اہل جنت کی خصوصیت میں سے ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬