14 June 2014 - 23:58
News ID: 6891
فونت
رسا نیوز ایجنسی - علمائے بحرین کی اسلامی کونسل کے سربراہ مجید المشعل نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نام احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔
علمائے بحرين

 

رسا نیوز ایجنسی کی لبنان کی العھد ویب سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، علمائے بحرین کی اسلامی کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں آل خلیفہ کے مظالم کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نام احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔ 


انہوں نے ملک میں آل خلیفہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی سے پردہ اٹھاتے ہوئے حکومت کی غیرمنطقی پالیسیوں کا سلسلہ روکے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا: بحرین کے سب سے بڑی مذہبی ادارے، علماء اسلامی بحرین کونسل کی تحلیل، اڑتیس مسجدوں کی شہادت، بیس سے زیادہ مسجدوں اور امامبارگاہوں کونقصان پہنچایا جانا اور قبائلی امتیازی سلوک آل خلیفہ کی جملہ غیرمنطقی پالیسیاں ہیں ۔


قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نام ارسال کردہ اس خط پر بحرین کے دوسو بیاسی علماء نے دستخط کئے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬