16 June 2014 - 15:25
News ID: 6897
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : اسلام میں ظلم و جبر کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام کی تبلیغ کرداروں سے نہ کہ تلواروں سے، تعلیمات محمدی (ص) ہمیں صحیح بات منوانے کے لئے بھی طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتی۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے گجرانوالہ میں سالانہ مجلس عزاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : اسلام میں ظلم و جبر کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام کی تبلیغ کرداروں سے نہ کہ تلواروں سے، تعلیمات محمدی (ص) ہمیں صحیح بات منوانے کے لئے بھی طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتی۔

انہوں نے وضاحت کی : شام میں شکست سے دوچار تکفیری دہشت گردوں نے اب عراق کا رخ کیا ہے، مقامات مقدسہ کا تحفظ نہ فقط عراقی عوام بلکہ عالم اسلام کی شرعی ذمہ داری ہے، نجف و کربلا تو بہت دور ان بزدل دہشت گردوں کا صفایا بغداد، تکریت اور موصل میں ہی کر دیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : انشاء اللہ شام کی طرح عراق میں بھی شکست تکفیری دہشت گردوں کا مقدر بنے گی، رہبر معظم کے حکم کے بعد گھروں میں بیٹھنا حرام ہوگا۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : لبنان اور شام سے بھاگے ہوئے کھسیانی بلی اب عراق میں کھمبے نوچنے پہنچی ہیں، سعودیہ اپنے اقتدار کی ڈوبتی نییا کو پار لگانے کے لئے پڑوسی ممالک میں آگ و خون کا کھیل کھیل رہا ہے۔

انہوں نے تاکید کی : شام میں عرب تاریخ کی بدترین شکست کے بعد آل سعود کے نمک خوار داعش کے دہشت گرد اپنی موت کی تلاش میں عراق پہنچے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : عراقی قیادت خصوصاً حضرت آیت اللہ سیستانی نے مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے بروقت احکامات جاری کرکے دشمن کو مزید مشکل سے دوچار کر دیا ہے۔

عباس جعفری نے کہا : عراق کے اہل سنت علماء اور عوام نے بھی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ عراق کے شیعہ ہوں یا سنی، مقامات مقدسہ کی حفاظت اور مادر وطن کے دفاع کے لئے مسلک کو نہیں بلکہ دین کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی : عراقی سکیورٹی فورسز نے اب تک انتہائی جرات و بہادری سے داعش کے تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے، بغداد اور سامراہ کے مقبوضہ علاقوں کو بھی دشمن کے ناپاک پنجوں سے نجات دلائی ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : عالمی سطح پر ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت مشرق وسطٰی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے، جس میں سعودیہ سمیت، ترکی، اسرائیل اور امریکہ بھی ملوث ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬