18 June 2014 - 10:39
News ID: 6901
فونت
نوری المالکی :
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے وزیراعظم نے بیان کیا ہے : عراقی عوام اور فوج کی مدد سے دہشت گرد تنظیم " داعش " کے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔
نوري المالکي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے بیان کیا ہے : عراقی عوام اور فوج کی مدد سے دہشت گرد تنظیم " داعش " کے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔

عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے عوامی رضا کار دستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا : دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق و شام " داعش " کے دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے اور عراقی فوج اور عوام دہشت گردوں کو تاریخی سبق سکھا کر عراق سے باہر نکال دیں گے۔

انہوں نے کہا : آیت اللہ سیستانی کے فتویٰ کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور دہشت گردوں کے لیے اب ہلاکت اور فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

نوری المالکی نے کہا : عراق کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض عرب ریاستیں دہشت گردوں کی حمایت اور پشت پناہی کر رہی ہیں
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬