22 June 2014 - 08:27
News ID: 6923
فونت
امام جمعہ اهل سنت :
رسا نیوز ایجنسی ـ اهل سنت کے امام جمعہ نے دہشت گردوں سے مقابلہ کے لئے مسلمانوں کے درمیاں اتحاد کی ضرورت کی تاکید کی اور کہا : جب تک اسلامی معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کی حاکمیت نہیں رہے گی داعش کی طرح دہشت گرد و شدت پسند عناصر اسلامی دنیا کی سکون ختم کرتی رہے گی ۔
مولوي غلام حيدر فاروقي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے ایران کے شہر بیر جند کے اہل سنت امام جمعہ مولوی غلام حیدر فاروقی نے اپنی گفت و گو میں اس بیان کے ساتھ کہ ہر مسلمان پر داعش سے جہاد کرنا واجب ہے بیان کیا : غاصب اسرائیل و امریکا کی طرف سے داعش کی فکری و مالی پرورش ہو رہی ہے اور داعش کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا ہے تا کہ اسرائیل اور امریکا اور اس کی متحدہ کی سلامتی قائم رہے ۔ 

انہوں نے وضاحت کی : داعش ایک دہشت گرد گروپ ہے جس سے مقابلہ کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے اور داعش کی مدد کرنا نہ صرف اسلامی دنیا کو نابودی کی طرف لے جانے میں اس کی مدد کرنا ہے بلکہ اسلامی دنیا کے چہرہ کو کریہ و برا پیش کرنا بھی ہے جو تمام ادیان کے ماننے والوں کی اسلام سے نفرت کا سبب ہوتا ہے ۔

شہر بیر جند کے اہل سنت امام جمعہ نے اس بیان کے ساتھ کہ اتحاد کا اہم ترین نتیجہ سلامتی ہے بیان کیا : بعض لوگوں کی جہالت اور نادانی اسلامی دنیا میں داعش اور تکفیری گروہ کے رشد کا زمینہ فراہم کیا ہے کہ اس گروہ کی کارکردگی سے بے توجہی اور اس کی حمایت بے گناہ مسلمانوں کے حق کی پائمالی و ظلم و ستم میں اضافہ اور تنزلی کا سبب ہوتا ہے ۔

مولوی فاروق نے اس بیان کے ساتھ کہ داعش گناہ کرنے والا گروہ ہے اور گناہ کرنے والے لوگ اور قاتل کی طرح جہنم میں ڈالا جائے گا  کہا : جو شخص بھی اس گروہ کی مدد کرتا ہے یا کرے گا وہ اسی کے ساتھ خدا کی عذاب کے آگ میں ہمیشہ کے لئے گرفتار ہوگا ۔ 
 
انہوں نے وضاحت کی : ظلم و ستم و خون خرابہ اور ہر طرح کی افراط و تفریط کا نتیجہ نابودی ہے اور داعش مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور عراق کی عوام کے قتل سے اپنی نابودی کا زمینہ فراہم کر رہا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬