07 July 2014 - 18:24
News ID: 6986
فونت
رسا نیوز ایجنسی – سنی علماء کونسل عراق نے دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں مسجدوں اور امام بارگاہوں کے انھدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے داعش کے جنایتوں پر خاموشی کو ان جنایتوں میں شریک جانا ۔
 عراق کے مقدسات مقامات عراق کے مقدسات مقامات

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، سنی علماء کونسل عراق «جس کے سربراہ شیخ خالد الملا ہیں» ںے اپنے ارسال کردہ پیغام میں داعش کے ہاتھوں مسجدوں اور امام بارگاہوں کے انھدام کی شدید مذمت کی ۔


اس پیغام میں آیا ہے : مسجدوں اور امام بارگاہوں کے انھدام کا مقصد، سماجی آثاروں کو نابود کرنے ساتھ ساتھ دینی مقدسات کی کھلم کھلا بے حرمتی اور عوام کے جزبات و احساسات کو جریحہ دار کرنا ہے ۔


سنی علماء کونسل عراق نے مزید کہا: پہلے ہی دن سے اس دھشت گرد گروہ کے اقدامات اس بات کے بیانگر ہیں کہ داعش اسلامی اتحاد کو شدید چوٹ پہونچانے ، مسلکی اختلافات کی آگ بھڑکانے اور مسلمانوں میں اختلاف کی بیج بوکر دین اسلام کی بری تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں ۔


اس کونسل نے مسجدوں اور امام بارگاہوں کے انھدام کو تکفیری اور بزدلانہ عمل جانا اور پوری ملت اسلامیہ سے درخواست کی کہ اس جنایت کی شدید مذمت کریں ۔ 


سنی علماء کونسل عراق نے داعش کی جنایتوں کے مقابل بعض اسلامی تحریکوں اور علماء کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا: یہ خاموشی کسی کے بھی سود میں نہیں ہے ، داعش کی جنایتوں کے سلسلہ میں خاموشی اختیار کرنے والے ان کی جنایت میں برابر کے شریک ہیں ۔ 


واضح رہے کہ گذشتہ روز موصل کے رہنے والوں نے موصل اور اس کے مضافات میں موجود مسجدوں اور مقدس مقامات کو داعش کے ہاتھوں منھدم کئے جانے کی خبر دی ۔ 


اس دھشت گردانہ اقدام میں صوفیوں اور سنیوں سے متعلق 4 مقام اور شیعوں کی 6 مسجدیں و امام بارگاہیں منھدم کر دی گئی ہیں ۔


دھشت گرد داعش نے نٹ سائٹوں پر ان مقامات کے انھدام کی فوٹوز منشتر کی ہیں ۔


مقامی لوگوں نے ان مقامات کے انھدام کی خبر تائید کرتے ہوئے کہا کہ عیسائیوں کے 2 چرچ پر داعش کا قبضہ ہے اور وہ محفوظ ہیں ۔


دھشت گرد گروہ داعش پچھلے کچھ ہفتہ سے عراقی وزیر آعظم نوری مالکی کی فوج سے برسرپیکار ہیں ۔ 


ڈیکٹیٹر صدام حسین کے حامیوں کے مورد تائید دھشت گرد داعش نے شمالی عراق کے کچھ عراق پر قبضہ جما رکھا ہے ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬