13 July 2014 - 23:31
News ID: 7014
فونت
سنی اتحاد کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - سنی اتحاد کونسل پاکستان نے دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں عراق و شام کے مقدس مقامات کی مسماری پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
سني اتحاد کونسل پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی راہنماء صاحبزادہ حامد رضا، محمد شریف رضوی، طارق محبوب صدیقی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، سیّد جواد الحسن کاظمی، ارشد مصطفائی، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی اور مولانا وزیرالقادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا: عراق و شام کے مقدس مقامات کا انھدام جہاد کا نہیں فساد کا مصداق ہے ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ عراق میں داعش باغیوں کی جانب سے مقاماتِ مقدسہ کی بے حرمتی کا مذموم سلسلہ طول پکڑتا جارہا ہے حضرت یونس اور حضرت شیث علیہما السّلام کے مزارات کو شہید کرنا قابل مذمت ہے ۔


رہنماوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تکفیری اور خارجی ٹولہ مقدس شخصیات کے مزارات پر حملے کرکے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے کہا: مزارات پر حملے کرنا اور انھدام جہاد نہیں فساد کا مصداق ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ داعش نہ صرف مقاماتِ مقدسہ کو مسمار کر رہے ہیں بلکہ ان کے عقیدے کو تسلیم نہ کرنے والے علماء کا قتل عام بھی جاری ہے کہا: دکھ کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ اسلام کے نام پر کیا جا رہا ہے ، داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے اُمّتِ مسلمہ پر تباہی کا عذاب نازل ہو رہا ہے۔


رہنماوں نے مزید کہا: داعش کی صورت میں مسلمانوں پر مسلط عذاب میں اسلام دشمن قوتیں بھی ملوث ہیں ، ان حالات میں ضروری ہے کہ اسلام کو درپیش نئے خطرات سے نمٹنے کے لئے مسلم حکمران اپنا کردار ادا کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬