14 July 2014 - 16:54
News ID: 7015
فونت
جماعت اسلامی کے زیراہتمام؛
رسا نیوز ایجنسی - جماعت اسلامی پاکستان نے صھیونی حکومت کی حالیہ درندگی کے خلاف پاکستان کے معروف شھر کراچی میں " یکجہتی فلسطین ریلی " منعقد کی ۔
يکجہتي فلسطين ريلي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان نے صھیونی حکومت کی حالیہ درندگی کے خلاف پاکستان کے معروف تجارتی شھر کراچی میں " یکجہتی فلسطین ریلی " منعقد کی جس میں سیکڑوں افراد نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نارے لگائے اور اقوام متحدہ سے اسرائیل کے خلاف سخت عکس العمل اپنانے کا مطالبہ کیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، اس ریلی میں پاکستان کی معروف سماجی اور مذھبی شخصیتوں میں سے امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر مظفر ہاشمی اور ضلعی امراء اسحاق خان، منعم ظفر، یونس بارائی، عبدا لواحد شیخ اور اسامہ رضی، ڈپٹی سیکریٹری صابر احمد ، جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری عبد الوہاب، نائب امیر مسلم پرویز، ڈپٹی سکریٹری راشد قریشی اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے شرکت کی ۔


جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا : اسرائیلی جارحیت بند کرانے کیلئے سلامتی کونسل اور او آئی سی کا اجلاس طلب کریں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکام رہا ہے اور فلسطینیوں پر مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی مایوس کن ہے کہا: غزہ کے مسلمانوں کا خون رنگ لائے گا اور دنیا میں ظلم و بربریت اور صہیونیت کا خاتمہ ہو کر رہے گا ۔


جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں فلسطینی عوام کے جذبہ جہاد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا : یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کرتے ہوئے ہماری یہ چھوٹی سی قربانی اس قربانی کے برابر نہیں ہوسکتی جو قبلہ اول کی حفاظت کرنے والے دے رہے ہیں۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج پوری دنیا کے مسلمان بیدار ہو کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ عرب ممالک کے حکمران خواب غفلت میں سو رہے ہیں کہا: او آئی سی اور اقوام متحدہ فلسطینی مظلوم عوام پر مظالم کے تدارک کیلئے اقدامات کریں۔


حافظ نعیم الرحمن نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم پاکستان کے عوام، عزم و حوصلہ کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے حماس اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں کہا: غزہ کی صورتحال پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: پوری دنیا کے مسلمان بیدار ہو کر امریکا اور اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ عرب ممالک کے حکمران خواب غفلت میں سو رہے ہیں ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬