‫‫کیٹیگری‬ :
15 July 2014 - 20:10
News ID: 7022
فونت
رهبر معظم انقلاب اسلامی :
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے ڈاکٹر روحانی کی کابینہ سے ملاقات میں غزہ پٹی کی افسوسناک صورتحال پر حکومت کے مناسب موقف کو سراہا ہے ۔
رهبر معظم انقلاب اسلامي رهبر معظم انقلاب

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گذشتہ روز ایران کے صدر مملکت اور ان کی کابینہ سے ملاقات میں غزہ پٹی کی افسوسناک صورتحال پر حکومت کے مناسب موقف کو سراہا ہے ۔


رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ پٹی کی افسوسناک صورتحال ، فلسطینی عوام خصوصا فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : غزہ کی صورتحال واقعی تکلیف دہ ہے اور صیہونی حکومت اسلامی دنیا کی غفلت سے فائدہ اٹھا کر یہ مظالم روا رکھ رہی ہے ۔


انہوں ںے اس بات کی تاکید کی : غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ کے لوگوں کے قتل عام کو دیکھ کر اسلامی حکومتوں اور ملتوں کو بیدار ہوجانا چاہئے اور اپنے اختلافات ختم کرتے ہوئے آپس میں متحد ہوجانا چاہئے ۔


انہوں نے خطبہ نہج البلاغہ میں مالک اشتر کے نام حضرت امیرالمومنین علی (ع) خط کے آینہ میں ایرانی صدر جمھوریہ اور ان کابینہ کو بیت المال کی حفاظت میں اخلاقی نکات کی جانب متوجہ کراتے ہوئے کہا: «غصہ کی حالت میں جلدی بازی سے پرھیز، سخت برتاو، تند کلامی، غرور اور تکبر» جیسے صفات سے مولائے کائنات کے نزدیک نجات، فقط قلبی و معنوی اور عملی طور پر خداوند متعال سے قربت و لگاو سے ممکن ہے ۔


آپ نے غور و فکر کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت ، رمضان المبارک سے فائدہ اٹھانے اور اس مہینے کے اعمال بجالانے کو اللہ تعالی کے ساتھ رابطے اور اپنے نفس پر قابو پانے کا اہم ترین راستہ قرار دیا۔ 


رہبر انقلاب اسلامی نے اخلاقی نکات بیان کرنے کے بعد ثقافتی مسائل کی جانب اشارہ کیا اور اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ثقافتی خطاوں اور غلطیوں کا آسانی کے ساتھ تدارک نہیں کیا جاسکتا کہا: ثقافتی حوالہ سے ضروری ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا صحیح ادراک و استعمال کیا جائے ۔

 

حضرت آیت الله خامنه ای نے تاکید کی : نظام اسلامی کے ڈھانچہ سے الگ ثقافت کے راستہ میں ہر قسم کی تبدیلی معاشرہ کی حقیقت اور افکار و نظریات کے درمیان ٹکراو کا سبب ہوگا ۔


آپ نے اپنے بیان کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے زراعت کے شعبہ کی جانب اشارہ کیا اور زراعی زمینوں کو تبدیل کئے جانے حوالہ سے تشویش کا اظھار کیا اور کہا: زراعی زمینوں کی نابودی بہت بڑا نقصان ہے کہ اس سلسلہ میں شعبہ جہاد زراعی اور حفاظت ماحولیات سنجیدہ اقدامات کرے ۔


صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے اس ملاقات میں اپنی حکومت کی 11 ماه کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور کہا: ملک کے مختلف شعبہ میں آرامش، مہنگائی پر کنٹرول، اقتصادی جمود کا خاتمہ اور اقتصاد میں رونق کی بازگشت ، سبسڈی کے نئے مرحلہ کا آغاز، کمزر طبقہ کے اشیاء خورد ونوش کی فراہمی، انشورنس یافتہ گھرانوں کی طبی اخراجات و مشکلات کا حل ، ماحولیاتی مشکلات کا حل ،  ملکی حدود کے پانیوں کا کنٹرول اور زراعی زمینوں میں پیداور کی کوشش، پٹرول اور گیس کی ظرفیت میں اضافہ گیارہویں حکومت کے اہم ترین فعالیتیں ہیں ۔


ڈاکٹر روحانی نے حکومت کی کامیابیوں کو عوامی حمایت اور رہبر انقلاب اسلامی کی پشت پناہی کا مرہون منّت جانا اور کہا: امید ہے کہ حکومت کی کوششیں عوام کے لئے بہتر اور مناسب مستقبل فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گی ۔


آخر میں حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ‌ای کی اقتداء میں نماز مغربین ادا کی گئی اور صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ نے آپ کے ساتھ افطار کیا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬