16 July 2014 - 17:47
News ID: 7025
فونت
شہدائے کشمیر سیمینار کے مقررین:
رسا نیوز ایجنسی - شہدائے کشمیر سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا: 2011ء کی مردم شماری میں سرینگر کی آبادی کو جموں سے کم دکھانا قابل تشویش ہے ۔
شہدائے کشمير سيمينار

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے شہدائے کشمیر سیمینار سے خطاب کے دوران کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی کوشش پر تنقید کی ۔


انہوں نے کہا: 2011ء کی مردم شماری کے مطابق سرینگر کی آبادی کو جموں کے مقابلے میں گھٹایا گیا ہے جو نہایت قابل تشویش ہے۔


انٹرنیشنل چیمبر برائے امن و مفاہمت کے چیئرمین پروفیسر نذیر احمد شال نے یہ کہتے ہوئے کہ شہدائے کشمیر نے اپنے خون سے اس تحریک کو سینچا ہے جنہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہا: ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے تک یہ جدوجہد جاری رکھیں گے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے  ۔


کشمیر تحریک خواتین کی جنرل سکریٹری شمیم شال نے وادی کشمیر کے دورے کے دوران کی گئی قائد اعظم محمد جناح کی مشہور و معروف تقریر کا ایک اہم اقتباس پیش کرتے ہوئے کہا : تحریک کشمیر کو ایک جھنڈے، ایک پلیٹ فارم اور ناقابل شکست اتحاد کی ضرورت ہے۔

 

واضح رہے کہ سیمینار کا اختتام پر شہدائے کشمیر اور غزہ میں فلسطینی شہداء کے حوالے سے دعا کی گئی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬