‫‫کیٹیگری‬ :
22 July 2014 - 14:30
News ID: 7041
فونت
ڈاکٹر روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایرانی صدر جمھوریہ نے پوری ملت ایران کو عالمی یوم قدس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا: امسال عالمی یوم قدس میں زیادہ سے زیادہ شرکت، مظلوم فلسطینوں سے حمایت کا اعلان اور ان کی دلگرمی کا سبب ہے ، اور غاصب صھیونیت کو واضح پیغام ہے کہ زیادتی، انسان کشی اور غصب کا انجام شکست ہے ۔
حجت ‌الاسلام والمسلمين ڈاکٹر حسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام جمھوریہ ایران کے صدر حجت ‌الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی یوم قدس کے قریب اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ قدس مذھبی و دینی اور علاقائی اور بین الاقوامی حوالہ سے ایرانی عوام کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے کہا: عالمی یوم قدس میں لوگوں کی شرکت حضرت امام خمینی(ره) کی فرمائشات کو جامعہ عمل پہنانا ہے نیز دنیا کو اس بات سے اگاہ کرنا ہے کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کا قبلہ اول اور فلسطین مسلمانوں کی مقدس سرزمین ہے ، یہ سرزمین اور فلسطینیوں کا آوارہ وطن ہونا ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔


ایرانی صدر جمھوریہ نے یاد دہانی کی: دنیا کے مسلمان، قدس کی ازادی ، فلسطینیوں کو اپنے وطن لوٹ جانے اور مسجد الاقصی میں نماز قائم کرنے تک خاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔


ڈاکٹر روحانی نے واضح طور پر کہا: عوام میدان میں حاضر ہوکر دنیا کو یہ ثابت کر دیکھائے گی کہ ظلم و سمتگری کی عمر کوتاہ ہے ، اپنی سرزمین کی ازادی کے لئے لڑنے والی قوم ایک دن پیروز ہوکر رہے گی  ۔


ایرانی صدر جمھوریہ نے غاصب صھیونیت کی حالیہ جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: غزہ کی مظلوم عوام ایک عرصہ سے صھیونیوں کے محاصرہ میں ہے اور اسوقت روزہ کے عالم میں غاصب صھیونیوں کی جنایتوں سے روبرو ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: جنایتیں اور قتل عام انہیں صھیونی مطالبات کے اگے نہیں جھکا سکتیں اور یقینا وہ اس 65 سالہ مقابلہ میں ایک دن کامیاب ہوکر رہیں گے  ۔


ڈاکٹر روحانی نے کہا: ملت ایران ہمیشہ دنیا کے مظلوموں خصوصا فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی حامی رہی ہے ، امید ہے کہ بہت جلد ان مظلوموں کو غاصبوں کے مقابل کامیابی ملے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬