‫‫کیٹیگری‬ :
27 July 2014 - 10:31
News ID: 7063
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ مراجع کرام ، علماء عظام اور حوزہ علمیہ کے اساتید و نمایا شخصیتوں نے مختلف طبقہ کے لوگوں کے ساتھ عالمی یوم قدس ریلی میں شرکت کی اور مغصوبہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی طرف سے غیر انسانی جرائم کی مذمت کی ۔
يوم قدس


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے مراجع کرام و علماء عظام نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں مختلف طبقہ کے لوگوں کے ساتھ شرکت کی اور صہیونیستوں کی طرف سے فلسیطین و غزہ میں کی جا رہی ظلم و بربریت کی مذمت کی اور فلسطین و غزہ کی عوام کے ساتھ اپنے حمایت کا اعلان کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق شہر مقدس قم میں مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی و حضرت آیت الله نوری همدانی نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں شرکت کی ۔

ان دو مراجع کرام نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں رپورٹروں سے گفت و گو میں صہیونیستوں کے جرائم کی مذمت کی اور فلسطینوں کی کامیابی کا تنہا راستہ اسلامی قوم میں اتحاد و مقاومت جانا ہے ۔ 

مراجع کرام و علماء عظام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام سے شدید گرمی کے باوجود عالمی یوم قدس کی ریلی میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے پریس رپورٹروں کے ساتھ اپنی مختصر سی گفت و گو میں اسرائیل منحوس حکومت اور اس کے حامیوں کو دوسرے تمام دور سے زیادہ رسوا جانا ہے ۔

حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے مزید ان سفاکانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی سامان کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے اور غاصب سر زمین سے اسلامی ممالک کے سفیروں کی واپسی کی اپیل کی ۔

 حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت الله حسینی بوشهری ۔ تشخیص مصلحت نظام کے ممبر آیت الله ابراهیم امینی ، حوزہ علمیہ اعلی کونسل کے سکریٹری آیت الله مرتضی مقتدایی ، قانون اساسی فقهای نگهبان کونسل کے ممبر آیت الله سید محمدرضا مدرسی یزدی ، جامعه مدرسین قم کے ممبر آیت الله عباس کعبی ، فقهی ائمه اطهار سینٹر کے سربراہ آیت الله محمد جواد فاضل لنکرانی ، آیت الله هادوی تهران اور حوزہ کے نمایا شخصیات نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں شرکت کی ۔


علماء کرام ، حوزہ کے نمایا شخصیات ، جامعه مدرسین کے ممبر ، مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے ، حوزہ علمیہ کے اساتید و سربراہ و افاضل بھی عالمی یوم قدس کی اس ریلی میں قابل دید تھے ۔

حوزہ علمیہ قم کے علماء نے نیوز رپورٹروں سے اپنی گفت و گو میں فلسطین کی حمایت کو انقلاب اسلامی کی دائمی اہداف میں سے جانا ہے اور مقاومت کو فلسطینیوں کی کامیابی کا تنہا راستہ جانا ہے ۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ممبر آیت ‌الله امینی نے عالمی یوم قدس کی ریلی کو فلسطین کے مظلموں کے زخم کے لئے مرہم جانا ہے ۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت ‌الله حسینی بوشهری نے بھی اس بیان کے ساتھ کہ ایرانی قوم نے ثابت کر دیا کہ فلسطین اور غزہ تنہا نہیں ہیں ، عالمی یوم قدس کو اسلامی دنیا کی طرف سے صہیونی و اس کے حامیوں کے جرائم کے خلاف مقابلہ کے لئے مشق جانا ہے ۔
 

حوزہ علمیہ اعلی کونسل کے سکریٹری اور جامعہ مدرسین کے نائب صدر آیت الله مرتضی مقتدایی نے تاکید کی : عالمی یوم قدس کی مناسبت سے لوگوں نے دوبارہ صہیونی غاصب حکومت کے خلاف اپنے نفرت کا اعلان کیا ۔

فقهی آئمہ اطهار سینٹر کے سربراہ آیت الله محمد جواد فاضل لنکرانی نے بھی مزید تکفیریوں کو صہیونیوں کے ہم جنس بتایا ہے اور وضاحت کی : دہشت گرد گروہ داعش اسرائیل کے بطن سے پیدا ہوا ہے اور اس کی پیدائش کا مقصد اسلامی ممالک کو نابود کرنا ہے ۔

جمہوریہ اسلامی ایران کے مختلف شہروں میں بھی علماء و ولی فقیہ کے نمائندے اور حوزہ علمیہ کے نمایا شخصیات نے بھی عالمی یوم قدس کی ریلی میں شرکت کی اور قدس کی رہائی کے لئے آوازیں بلند کی ۔
 

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۱۷ August ۲۰۱۹ - ۰۹:۴۵
مرحبا بکم
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬