28 July 2014 - 17:37
News ID: 7073
فونت
آج صبح عید سعید فطر کے خطبہ میں ;
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان کے مفتی نے عید سعید فطر کے نماز کے خطبہ میں تاکید کی ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لئے جہاد ہر مسلمان پر «واجب عینی» ہے ۔
محمد رشيد قباني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح دوشنبہ کے روزلبنان کے پائتخت بیروت کے مرکز کے مسجد «محمد امین» میں عید سعید فطر کی نماز اس ملک کے مفتی «محمد رشید قبانی» کی امامت میں منعقد ہوئی ۔

انہوں نے عید سعید فطر کی نماز کے خطبہ میں انتقاد کرتے ہوئے عربی ممالک کی طرف سے فلسطین کے مقاصد کو فراموش کئے جانے کی تاکید کی ہے کہ صہیونی دشمن فلسطینیوں کی طرف سے قومی اتحاد کی وجہ س خوش نہیں تھا ، اب فلسطینی گروہ کے درمیان اتحاد کی وجہ سے غزہ کو اپنے حملہ کا نشانہ بنایا ہے ۔

قبانی نے ایک سوال پیش کرتے ہوئے کہ « اے عربوں اور اے مسلمانوں اپنے غیر ملکی دشمن سے مقاومت کے لئے جو فسطین کو غصب کر رکھا ہے کیا کیا ہے ؟ » وضاحت کی : غیر ملکی یہودیوں کے ذریعہ مقدس فلسطین سرزمین کو غصب کیا گیا جس کی آزادی کے غرض سے جہاد ہر مسلمان پر «واجب عینی» ہے ۔

انہوں نے نماز عید سعید فطر کی خطبہ کے دوسرے حصہ میں بیان کیا : سامراج نے لبنانی سیاستمداروں خاص کر اہل سنت کو دھوکہ دیا ہے یہ اس وقت ہے کہ لبنانی شہری غربت و اقتصاد کی نازک صورت حال سے پریشان ہیں ۔ ہم لوگوں کے درمیان اتحاد کا راہ حل اختلاف کو نظر انداز کرنا ہے ۔ یہ امر خطہ کی ممالک کے نقطہ نظر سے بچنے ، انتخاب کے قانون مشخص کرنے اور صدر جمہوریہ اور پارلیہ مینٹ کے انتخابات منعقد کرنے سے حاصل ہوگا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬