‫‫کیٹیگری‬ :
02 August 2014 - 07:18
News ID: 7085
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ولایت کو انسان کے اعمال کی قبول ہونے کی اہم ترین شرط میں سے جانا ہے اور تاکید کی کہ وہ ممالک جو اهل بیت (ع) کا ملک جانا جاتا ہے اس کو چاہیئے کہ اسلامی و انسانی اخلاق کا بہترین نمونہ ہوں اور اس اہم ثقافت کے زیر سایہ انقلاب کو دوسروں تک پہونچائیں ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے اپنی ایک تقریر میں دنیا میں مسلمانوں کی موجودہ صورت  حال پر تشویش کرتے ہوئے اسلام و مسلمانوں کے تمام مشکلات حل ہونے کے لئے دعا کی ۔

انہوں نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ رمضان کے مبارک مہینہ میں کی گئی عبادت کے آثار سال کے دوسرے ایام میں بھی باقی رکھنے کی کوشش کرنا چاہیئے بیان کیا : عمل کا با صحت ہونا قبول ہونے سے الگ ہے اور اس اہم امور کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنا چاہیئے کہ عبادت کو اپنے وجود میں ادارہ کریں ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ خدا کی طرف سے انعام کا دارو مدار اس میں ہے کہ ہمارے وجود میں عبادت کے آثار ظاہر ہوں تاکید کی : اگر عبادت کے ساتھ ساتھ گناہ سے دوری اختیار کی جائے اور خدا کے حکم کی اطاعت کریں تو یہ ہمارے اعمال کے قبولی کا سبب ہوتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے حرام مال کھانے کو انسان کی عبادت اور اس کے اعمال کی قبولی کے نا منظور ہونے کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : اعمال کے قبول ہونے کا ایک دوسرا شرط توبہ کرنا ہے ۔

انہوں نے یاد آوری کی : انسان کے اعمال کے قبول ہونے کا ایک اہم شرط  آئمہ اطهار (ع) کی ولایت ہے ، جب تک آئمہ معصومین علیهم السلام کی ولایت نہیں ہوگی اعمال کی قبول ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی : ولایت صرف شہادتین کا بیان کرنا اور ظاہری عشق نہیں ہے ، آثار ولایت انسان کے عمل میں ظاہر ہونا چاہیئے اور ہمارے تمام زندگی میں جاری و ساری ہو ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : جو ممالک و آبادی علی علیہ السلام کی ولایت رکھتا ہے اس کے آفس میں ، بازار میں ، انٹر نیٹ سائیٹوں پر ، میڈیہ ، قلم ، جشن و شادی اور تمام میدان میں ولایت کا آثار پایا جاتا چاہیئے ۔

مرجع تقلید نے یاد دہانی کی : ہم سب لوگوں کو کوشش کرنا چاہیئے کہ جو ملک مولا علی و اہل بیت علیہم السلام کے نام سے ہے وہ اسلامی و انسانی اخلاق کا بہترین نمونہ ہو اور اس اہم ثقافت کے زیر سایہ انقلاب کو دوسروں تک پہونچائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬