02 August 2014 - 15:34
News ID: 7088
فونت
رسا نیوز ایجنسی – چین کے علاقہ ژنجیانگ میں واقع سب سے پرانی مسجد کے امام جماعت کو شدت پسندوں نے قتل کردیا ۔
مسجد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے علاقے ژنجیانگ کے کاشغر میں واقع چھ سو سال پرانی مسجد میں چینی حکومت کی طرف سے منسوب امام جمعہ و جماعت مولانا طاہر کو انتہا پسند دہشتگردوں نے قتل کردیا ہے۔


اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے دو حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ تیسرے قاتل کو گرفتار کرنے کے بعد ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


چین کے سیکیورٹی حکام کا خیال ہے کہ مولانا طاہر کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے۔


واضح رہے کہ چین کے ژنجیانگ علاقے میں اقلیتی مسلمان برادری یوغر کی بڑی تعداد رہتی ہے، گذشتہ ایک سال سے اس علاقے میں پر تشدد واقعات کا سلسہ بڑھ گیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬