06 August 2014 - 07:51
News ID: 7102
فونت
جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی :
رسا نیوز ایجنسی ـ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنت جمعہ 8 اگست کو ملک بھر میں "یومِ یکجہتئ فلسطین" منائے گی اور مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کو خطوط ارسال کیے جائیں گے۔
غزہ ميں بچوں پر ظلم کي انتہا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی جناب مولانا سید ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنّت جمعہ 8 اگست کو ملک بھر میں "یومِ یکجہتئ فلسطین" منائے گی اور مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کو خطوط ارسال کیے جائیں گے۔

انہوں نے وضاحت کی : اقوام متحدہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکے۔ اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے لیکن اس کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ مسلم ممالک اسرائیل کی بدمعاشی کے خلاف ڈٹ جائیں اور مہذب دنیا اسرائیل کو لگام دے۔ اسلامی ریاستیں گونگی، بہری اور اندھی ہو چکی ہیں۔ مسلمان متحد ہو کر عالمی ضمیر کو آواز دیں۔

جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا : اسرائیل کے درندہ صفت حکمران ظلم کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ امریکہ کی پشت پناہی کی وجہ سے اسرائیل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اسرائیل کی بے گناہ شہریوں، سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری جنگی جرم ہے۔ بے یار و مددگار فلسطینی کسی صلاح الدین ایّوبی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

جناب مولانا سید ریاض حسین شاہ نے مزید بیان کیا : ملک محاذ آرائی، تصادم اور ٹکراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے حکومت اور اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے۔ فریقین کی ہٹ دھرمی جمہوریت اور ملک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ حکومت مقابلہ نہیں مکالمہ کی پالیسی اختیار کرے۔ حکومت اور اپوزیشن دھمکی آمیز بیانات سے گریز کریں۔ حکمران یاد رکھیں کہ اقتدار آسائش نہیں آزمائش ہے۔ حکومت اور اپوزیشن مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬