06 August 2014 - 14:00
News ID: 7106
فونت
برطانوی کابینہ کے مسلمان وزیر نے ;
رسا نیوز ایجنسی ـ برطانوی کابینہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیر نے غزہ میں ہو رہے ظلم و بربریت کے سامنے اس ملک کے وزیر اعظم ڈیویڈ کامرون کی خاموشی اور اس کی پالیسی کے اعتراض میں اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کابینہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیر سعید وارسی جو برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیویڈ کامرون کے کابینہ میں مشاور وزیر کے عنوان سے فعالیت کر رہی تھیں اس ملک کی حکومت کی طرف سے غزہ کی مظلوم عوام کے سلسلہ میں نقطہ نظر کو غیر قابل دفاع جانا اور اخلاقی اعتبار سے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ۔
برطانوی لبرل ڈیموکریٹس کے سابق رہنما منزیس کمپبل اس سلسلہ میں کہتا ہے : وارسی کا استعفی حقیقت میں اس بات کو بیان کر رہی ہے کہ غزہ کے سلسلہ میں برطانوی حکومت کی طرف سے موجودہ موقف ملک کے تمام بخش اور موجودہ پارلیہ مینٹ کی نا رضایت و غصہ کا سبب ہے ۔
برطانیہ کی مسلم کونسل جو اس ملک کے اسلامی گروہ میں سب سے زیادہ فعال گروہ ہے اس کے سربراہ شجاع شفیع نے بھی اپنا رد عمل پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وارسی نے ایک اصولی موقف کو اپنایا ہے اور انسانیت کے ناطے اس نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬