10 August 2014 - 08:13
News ID: 7120
فونت
نجف اشرف کے خطیب جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے خطیب جمعہ نے اس اشارہ کے ساتھ کہ داعش اموی اسلام کی اطاعت کرتے ہوئے ظلم و جنایت میں مشغول ہے تاکید کی کہ داعش کو امریکا کی طرف سے اسلام فوبیا کی مقصد کے لئے بنایا گیا ہے ۔
حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے خطیب جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے حسینیہ فاطمۃ کبری میں اس ہفتہ منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ وزیر اعظم کے انتخاب کی قانونی مہلت کے سلسلہ میں بے توجہی پر انتباہ کرتے ہوئے بیان کیا : عراقی عوام گذشتہ کئی روز سے قومی و پارلیمانی اتحاد کے اجلاس کا انتظار کر رہی تھی مگر افسوس کی بات ہے کہ یہ اجلاس بھی بے نتیجہ رہا اور امید کی جاتی ہے کہ یہ مسئلہ یکشنبہ کو اچھے نتائج کے ساتھ تمام ہوگی ۔

انہوں نے وزیر اعظم کے انتخاب اور نئی حکومت بنانے کی حضرت آیت الله سیستانی کی خواہش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : قانونی مہلت کی پابندی ، اقتدار میں رہنے پر اصرار کا نہ ہونا ، مناسب شخص کا انتخاب اور دوسرے قوا کے ساتھ ہم آہنگی اور قومی مقبولیت یہ وسیع معیار تھے جو مرجع تقلید نے وزیر اعظم کو انتخاب کرنے کے لئے بیان کیا ہے ۔

حجت الاسلام قبانچی نے اسی طرح عیسائی اور ایزدی ہم شہریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے اظہار کیا : عیسائی اور ایزدیان دہشت گرد گروہ داعش کی طرف سے بہت زیادہ مشکلات و سختی برداشت کی ہے اور جو مصیبت شیعوں پر ہوئی ہے ان پر بھی ہو رہی ہے ۔ شیعہ پوری تاریخ میں ظلم و ستم اور قتل و غارت اور نقل مکانی کی سختی سے رو برو رہی ہے ، وہ جرائم جو اسلام کے نام سے ہو رہی ہے اصل میں یہ اموی اسلام ہے نہ اسلام ناب ۔

نجف اشرف کے خطیب جمعہ نے تاکید کی : اہل سنت ، عیسائی ، ایزدیان ، ترکمن اور شیعوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے یاد دہانی کرا رہا ہوں کہ دہشت گرد کا کسی بھی دین سے تعلق نہیں ہوتا ۔ دہشت گردوں کا خطرہ صرف ایک قبیلہ ، کسی ایک مذہب یا دین سے نہیں ہے بلکہ وہ سبھوں کے لئے خطرہ ہیں ۔

انہوں نے امریکا کی طرف سے داعش دہشت گرد گروہ کو تشکیل دینے کی ہیلری کلینٹن کی طرف سے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہیلری کلینٹن نے ایک کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش امریکا کی طرف سے بنایا گیا ہے اور یہ دہشت گرد گروہ ۱۱۲ حکومت ، اسلامی حکومت کے نام سے تشکیل کرے گا ۔ امریکا کی سازش پوری طرح سے واضح ہے کہ اسلام فوبیا اور دین مبین اسلام کے خلاف پوری دنیا میں خوف پیدا کرنا ہے ۔

حوزہ علمیہ نجف کے استاد نے دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ جنگ میں عراقی عوام اور عراق کی سلامتی فوج کی کامیابی پر شکریہ ادا کیا ہے اور بیان کیا کہ یہ شائستہ و شاندار افواج سب سے اچھے ہیں ۔

حجت الاسلام قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبہ کے دوسرے حصہ میں غزہ کی مظلوم عوام کے قتل و غارت کی شدید مذمت کی اور کہا : بعض اسلامی و عربی ممالک کے سربراہ کا عقیدہ ہے کہ فلسطین کے مسئلہ کا تعلق ان سے کچھ بھی نہیں ہے ، سلفی گر و وہابی بھی مزید کہتے ہیں کہ غزہ کی عوام شیعہ ہے اس لئے ان کی مدد کے لئے کچھ نہیں کرنا چاہیئے ۔ 

انہوں نے وضاحت کی : یہ تمام باتیں غزہ کی عوام کی طرف سے صہیونی غاصب حکومت کے خلاف مقاومت و مقابلہ کرنے کی وجہ سے سنا جا رہا ہے ۔ ہم لوگ خداوند عالم پر ایمان رکھتے ہیں اور اطمینان رکھتے ہیں کہ یہ کینسر کی گلٹی بہت ہی جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬