‫‫کیٹیگری‬ :
18 August 2014 - 14:50
News ID: 7152
فونت
رسا نیوز ایجنسی - ‌شھر شیراز کے علماء میں سے آیت ‌الله نعمت‌ الله ادیب لاری، گذشتہ روز شیراز کے شهید فقیهی ہاسپیٹل میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔
آيت ‌الله اديب لاري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ‌شھر شیراز کے علماء میں سے آیت ‌الله نعمت‌ الله ادیب لاری، گذشتہ روز دل کے عارضہ کے تحت شیراز کے شهید فقیهی ہاسپیٹل میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔


آیت ‌الله ادیب لاری سن 1311 ھجری شمسی کو شھر لارستان میں پیدا ہوئے، اپ نے ابتدائی تعلیم شھر لارستان میں حاصل کی اس کے بعد شیراز تشریف لے گئے اور وہاں آیت ‌الله‌ حاج شیخ ابوالحسن حدائق و آیت ‌الله‌ العظمی شیرازی سے علم دین حاصل کیا  ، اس کے بعد قم کا سفر کیا اور قم میں قیام کے دوران آیت ‌الله ‌العظمی بروجردی، امام خمینی، آیت ‌الله‌ العظمی گلپائگانی اور آیت ‌الله‌ العظمی حاج میرزا هاشمی آملی رحمت اللہ علیھم سے کسب علم فرمایا ۔


آپ شھر شیراز کے حوزات علمیہ میں معروف اساتذہ کے عنوان سے پہچانے جاتے تھے ، اپ نے 40 سال تک شیراز کے حوزہ علمیہ میں تدریس کے فرائض انجام دئے نیز اپ کے متعدد قلمی اثار بھی بازار میں موجود ہیں ۔


اپ نے اسلام کے لئے عظیم خدمتیں انجام دیں اور اپ شھر شیراز میں حوزه علمیہ امام جعفر صادق(ع) کے صدر رہے ہیں ۔


شیراز میں موجود امام ھفتم کے فرزند احمد بن موسی(ع) معروف بہ شاهچراغ (ع) کے حرم میں آج 9 بجے صبح آپ کو دفن کردیا گیا ۔


آپ کی مجلس ترحیم آج شام 16:30 سے 18:30 تک شیراز کی مسجد الرجاء میں منعقد ہوگی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬