‫‫کیٹیگری‬ :
28 August 2014 - 11:00
News ID: 7194
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تکفیریوں کے جرائم کو وہابیت فکر کی فروغ کا نتیجہ جانا ہے اور مبلغان سے خطاب ہو کر کہا : آپ لوگ اس طرح سے عمل کریں کہ وہابیت کے نفوذ کے لئے ثقافتی سلامتی کا زمینہ فراہم نہ ہو سکے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے دفتر تبلیغات اسلامی خراسان رضوی کے تبلیغی امور کے ممبروں سے ملاقات میں بیان کیا : اسلام 1400 سال پہلے سے تفکر ، قیام اور فکر کے ساتھ اقدام کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے اس آیہ شریف «قُل إنّما أعِظُکم بِواحدةٍ أن تَقُومُوا لله» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : تمام وعظ و نصیحت اس قیام میں خدا کے لئے خلاصہ ہوتا ہے ؛ سنجیدہ کام کے لئے خلوص کے ساتھ قدم بڑھانا چاہیئے فردی اور اجتماعی ہر دو صورت میں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اپنی گفت و گو کے دوسرے حصہ میں داعش اور اس جیسے گروہ کے جرائم و مظالم کو اہل سنت کے درمیان وہابیوں کا نفوذ جانا ہے اور مشہد مقدس میں خاص کر ان کے نفوذ کی وسعت سے دوری کے لئے راہ کار بیان کرتے ہوئے کہا :  شہر کے اطراف و کنار میں مساجد و حوزات علمیہ کی تشکیل ، محروم خطے کے مدرسوں میں طلاب کا حاضر رہنا اور قرآنی و تفسیری جلسے منعقد کرنا اس سے دوری کا ایک اہم راستہ ہے ۔

مرجع تقلید نے تاکید کیا : کسی بھی کام کے لئے راہ مسدود نہیں ہے اس وجہ سے کوشش کی جائے اور اس طرح عمل کیا جائے کہ وہابیوں کے نفوذ کے لئے ثقافتی سلامتی کا زمینہ باقی نہ رہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬