‫‫کیٹیگری‬ :
30 August 2014 - 16:56
News ID: 7201
فونت
تہران کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ تہران کی نماز جمعہ میں کہا: ہماری حکومت، عدلیہ اور مقننہ اسلام و مکتب اہلبیت کی ائینہ دار ہو ۔
حجت الاسلام و المسلمين کاظم صديقي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ مصلائے تہران میں ہونے والی نماز جمعہ میں اسلامی مزاحمت فلسطین کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔


انہوں نے اس ھفتہ ایرانی صدر جمھوریہ اور ان کی کابینہ کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران سے ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کیا اور کہا: اپ کی اخلاقی ، سیاسی ، سماجی اور اقتصادی ہدایتیں حکومت کا منشور ہیں ، وہ حکومت جس کے پاس اس طرح کا رھبر ہو اور خود کو اس سے مطابقت نہ دے پائے تو وہ ناکارہ حکومت ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے کہا: حکومتیں اپنے وزراء کو اخلاق و فداکاری اور نظریاتی و عملی ولایتمداری کے لحاظ سے سابق صدر جمھوریہ شھید رجائی اور سابق وزیر اعظم باھنر سے مطابقت دیں ، کیوں کہ افراد صدر جمھوریہ یا وزیر ہونے سے پہلے خدا کی بندہ ہیں لھذا بندگان خدا کی خدمت اپنا وظیفہ سمجھیں اور اپنے لئے باعث فخر جانیں ۔


انہوں نے حماس، عراق ، شام اور تسلط پسند دنیا خصوصا امریکا کے سلسلہ میں رھبر معظم کے موقف کو جامہ پہنائے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سراہا ۔ 


حجت الاسلام و المسلمین صدیقی ںے یہ کہتے ہوئے کہ میں خود پچھلی حکومت کے منتقدین میں سے تھا اس کے باوجود میں نے ھرگز حکومت کو بدنام کرنے یا نابود کرنے کی کوشش نہیں کی کہا: ملک کا ادارہ کرنا نہایت سخت کام ہے ، اگر حکومت ناکارہ ہوگی تو قوم نقصان اٹھائے گی اور یہ بات ہمارے لئے باعث فخر نہیں ہے کہ کوئی حکومت رھبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے منسوب ہو اور ناکارہ نکلے  ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ھر حکومت کی مشروعیت اور قانونیت کا معیار ولایت فقیہ ہے کہا: ولی فقیہ کی تائید کے بغیر انے والی حکومت الحادی حکومت ہے ،  اس کے باوجود اگر ہم کسی حکومت میں لاقانونیت، بد رفتاری اور بداخلاقی ملاحظہ کرتے ہیں تو کبیدہ خاطر ہوتے ہیں ۔


تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا: میں چاہتا ہوں کہ ہماری اسلامی حکومت ، اسلامی عدلیہ اور اسلامی مقننہ مکتب امیرالمومنین علی اور مکتب اہل بیت عصمت و طهارت علیھم السلام کے اس طرح ہم پلہ ہو کہ اگر اسی وقت امام زمانہ(عج)  کا ظھور ہو جائے تو ہمارے وزراء اس قدر دیندار ، با ظرف، سعہ صدر کے مالک ، امین ، ولایتمدار اور متعبد ہوں کہ آپ انہیں اس منصب کے لائق جانیں  ۔


حجت الاسلام والمسلمین صدیقی نے غزہ میں عوامی استقامت کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو استقامت کا معجزہ قرار دیا اور کہا : بچوں، عورتوں اور بزرگوں کا قتل عام صیہونی حکومت کے شرمناک جرائم ہیں ۔

 

حجت الاسلام صدیقی نے عراق و یمن کے حالات کی جانب اشارہ کیا اور امید ظاہر کی : عوام کی معنوی مدد اور عراقی حکومت کی تشکیل اس ملک کو تعطل سے باہر نکالے گی اور یمن جلد سے جلد موجودہ بحران سے باہر نکل جائے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬