02 September 2014 - 15:52
News ID: 7211
فونت
نوری المالکی:
رسا نیوز ایجنسی – عراقی وزیر آعظم نے آمرلی کے شھریوں کی داعش کے مقابل استقامت کو نیا معرکہ کربلا کا نام دیتے ہوئے کہا: عراق یقینا داعش کی قبرستان بنے گا ۔
نوري المالکي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر آعظم نوری المالکی جو اپنی وزارت عظمی کے اخر دین بسر کر رہے ہیں، آج دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں سے ازادہ شدہ شیعہ نشین شھر آمرلی تشریف لے گئے اور اپ نے وہاں شھریوں سے ملاقات و  گفتگو کی ۔


انہوں نے شھر آمرلی کے رہنے والوں کو مسلح فورس میں شامل ہونے کی دعوت دی اور اس شھر کے افراد پر مشتمل فورس بنائے جانے کی تاکید کی ۔


المالکی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آمرلی کی ازادی ائر فورس، پیادہ فورس اور عوامی فورس کا مشترکہ کارنامہ و رزم ہے کہا: ہماری رزم و جنگیں قومی اتحاد و یجکہتی کی ائینہ دار اور مسلکی و قبائلی تعصبات سے دور ہوں ، عراق یقینا داعش کے لئے قبرستان ثابت ہوگا ۔ 


عراقی وزیر اعظم نے بیان کیا: آمرلی کے فرزندوں اور شھیدوں کی استقامت تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھی جائے گی کیوں کہ انہوں نے ایک نئی کربلا تعمیر کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬