‫‫کیٹیگری‬ :
02 September 2014 - 17:22
News ID: 7212
فونت
تہران میں آج سے،
رسا نیوز ایجنسی - ایران کے دارالحکومت تہران میں خبرگان کونسل کا سولہواں اجلاس، آیت‌ الله هاشمی‌ شاهرودی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
خبرگان کونسل کا سولہواں اجلاس

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں آج سے خبرگان کونسل کا سولہواں اجلاس آیت‌ الله هاشمی‌ شاهرودی کی صدارت میں منعقد ہوا ، آپ نے اپنے صدارتی خطبہ میں خبرگان کونسل کے سربراہ آیت الله مهدوی کنی کی کوششوں کو سراہا ۔


ایرانی پارلیمنٹ کی قدیم بلڈینگ میں ہونے والے اس اجلاس میں خبرگان کونسل کے سربراہ آیت الله مهدوی کنی، بیماری اور ایک مدت سے ہاسپیٹل میں بھرتی ہونے کے سبب شریک نہیں ہوسکے لھذا اس اجلاس کی صدارت آیت‌ الله هاشمی‌ شاهرودی نے سبنھالی ۔


آیت‌ الله هاشمی‌ شاهرودی نے اپنی تقریر میں خبرگان کونسل کے سربراہ آیت الله مهدوی کنی کی صحت یابی دعائیں کی اور اس کونسل کے مرحوم اراکین و عہدیداروں کے لئے دعائے مغفرت کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔


انہوں ںے مزید کہا: ایت اللہ مھدوی کنی کا تابنک ماضی اور اپ کی درخشاں خدمتیں نیز مختلف میدانوں میں حضرت امام خمینی اور رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ اپ کی ہمراہی اور خدمتیں کسی پر پوشیدہ نہیں ۔


آیت الله هاشمی شاهرودی نے اپنی افتتاحی تقریر کے بعد صدر جلسہ اور خبرگان کونسل کے نائب صدر ہونے کے لحاظ سے محرمانہ طور پر اور رپورٹرز کی غیر موجودگی میں تقریر کا سلسلہ اگے بڑھایا نیز اس کونسل کے دیگر اراکین نے بھی ملک کے مختلف حالات پر تبصرہ کیا ۔


مجلس خبرگان کے اجلاس کے پہلے دن ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے سکریٹری مخبر دزفولی مھمان خصوصی کے طور پر تقریر کریں گے اور ثقافتی مسائل ومشکلات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے اور دوسرے دن جنرل قاسم سلیمانی عالمی اور علاقائی مسائل و حالات سے خبرگان کونسل کے اراکین کو اگاہ کریں گے ۔


اجلاس کے بعد خبرگان کونسل کے اراکین بانی انقلاب اسلامی ایران کے مزار پرحاضری دیں گے اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے اہداف و مقاصد کے ساتھ تجدید عہد کریں گے۔


نیز اس کے بعد رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬