10 September 2014 - 15:47
News ID: 7241
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مصیبت زدہ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کہا: متاثرین سیلاب کی امداد ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے سیلاب متاثرین کی امداد کو اس کونسل کا انسانی و ائینی فریضہ جانا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سیاسی جماعتیں اختلافات بُھلا کر عوامی خدمت کے جذبے سے آگے آئیں کیوں کہ مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں کہا: مسائل صرف دھرنوں سے نہیں، بات چیت سے حل ہوں گے ۔


ایس یو سی پاکستان کے جنرل سکریٹری نے سیلاب متاثرین کی ناگفتہ بہ صورتحال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: امدادی تنظیمیں اور مخیر حضرات ان کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں نیز حکومت سیلاب زدگان کو خیموں ، کمبلوں ، ادویات اور خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی فی الفور فراہمی یقینی بنائے ۔


انہوں نے مزید کہا: سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اس کونسل کے فرائض میں شامل ہے، ہم مصیبت زدہ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، تمام سیاسی جماعتیں بھی اختلافات کو بھلا کر عوام کی خدمت کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬