16 September 2014 - 16:06
News ID: 7259
فونت
بحرینی وزیر خارجہ کا صھیونی نظریہ:
رسا نیوز ایجنسی - بحرینی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر علاقہ کے موجود حالات سے سوء استفادہ کرتے ہوئے استقامت اسلامی لبنان کے خلاف افواہیں پھلانی شروع کردیں اور صھیونیوں کے مانند نظریہ پیش کرتے ہوئے حزب الله لبنان کو داعش سے زیادہ خطرناک جانا ۔
عالمي کانفرنس عراق ميں امنيت و صلح

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان حالات میں جب کہ بحرین میں دھشت گرد گروہ داعش کے حامی آزادانہ طور پر داعش کی مالی امداد یکجا کرنے میں مصروف ہیں ، بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد بن محمد آل ‌خلیفہ نے ادعی کیا کہ حزب الله لبنان داعش سے کہیں زیادہ خطرناک ہے ۔


خالد بن احمد نے پیرس میں ہونے والی " عراق میں امنیت و صلح " نامی عالمی کانفرنس میں کہا کہ علاقہ کے تمام دھشت گرد گروہ جن سے داعش سے کم خطرہ نہیں ہے قلع و قمع کردینا چاہئے ۔


بحرینی وزیر خارجہ نے صھیونی نظریہ کے ہم پلہ نظر پیش کرتے ہوئے حزب الله لبنان کو دھشت گرد گروہ بیان کیا ۔


انہوں ںے علاقہ میں امنیت و سکون کی حاکمرانی کے لئے ان گروہوں سے سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کیا جانا ضروری جانا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬