‫‫کیٹیگری‬ :
23 September 2014 - 12:47
News ID: 7290
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ خطے میں رونما ہوئے اسلامی بیداری اور انقلاب کو رہبریت کے فقدان کی وجہ سے مشکلات و سازش کا شکار ہونا جانا ہے ۔
آيت الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے اس ملک کے بعض پلیس اہل کار سے ملاقات میں آیہ «أَنَّما أَمْوالُکُمْ وَ أَوْلادُکُمْ فِتْنَةٌ وَ أَنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِیمٌ» کی وضاحت کرتے ہوئے اظہار کیا : خداوند عالم نے مال ، اولاد ، مقام و منزلت کو انسان کی آزمائش کا وسیلہ قرار دیا ہے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ ہم لوگوں کو چاہیئے اپنے اولاد کی تربیت میں مستعد رہیں تا کہ وہ معاشرے کے لئے مفید شخص ثابت ہوں بیان کیا : بعض ایسے لوگ بھی ہیں جن کی اولاد معاشرے کے لئے مفید نہیں ہیں بلکہ معاشرے میں فتنہ کا سبب ہیں ؛ خداوند عالم ہم لوگوں کو امتحان کی منزل میں کھڑا کرتا ہے تا کہ وہ دیکھے کہ یہ اولاد ، مقام و منزلت و دولت جو اس نے عطا کیا ہے اس سے کس طرح استعمال کرتے ہیں؟ ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے وضاحت کی : اگر اپنے اولاد کی صحیح تربیت کر سکے اور جو دولت و مقام و منزلت کے حامل ہیں اس کو معاشرے کی خدمت میں پیش کیا تو خداوند عالم اس امر کا عظیم اجر عنایت کرتا ہے ؛ جب خداوند عالم عظیم کلمہ کو استفادہ کرتا ہے اس سے اس کے اجر کی اہمیت زیادہ روشن ہوتی ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آیہ «فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ» کو بیان کرتے ہوئے وضاحت  کی : خداوند عالم فرماتا ہے جتنا بھی صلاحیت و استعداد ہے اس حد تک تتقوا اختیار کرو ؛ قرآن کریم میں اسی« 80 » سے بھی زیادہ تقوا کے سلسلہ میں آیہ موجود ہے ؛ خداوند عالم کی طرف سے ہمیشہ اس کی تاکید و تنبیہ اس کی اہمیت کو نمایا کرتی ہے ۔

مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتھ کہ الہی نعمات کی اہمیت کا خیال رکھنا چاہیئے اور اس کی قدر کرنی چاہیئے اور اس کے عظیم نعمت پر شکر ادا کرنا چاہیئے بیان کیا : آزادی و قدرت جو آج ہم لوگوں کو حاصل ہوئی ہے ، آسانی سے حاصل نہیں ہوئی ہے اس انقلاب کے لئے بہت خون بہایا گیا ہے قربانی دی گئی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے قائد انقلاب اسلامی ایران کے وجود کو خداوند عالم کی طرف سے ایک عظیم نعمت جانا ہے اور بیان کیا : بہت سارے دوسرے اسلامی ممالک کو جو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی اصل وجہ رہبریت کا نہ ہونا ہے ، اسی وجہ سے سب کے سب سرگردان ہیں اور سب مل کر ایک ساتھ کوئی فعالیت انجام نہیں دے سکتے ، خداوند عالم سے دعا کریں کہ ولایت و مرجعیت و استقلال و آزادی کو ہم سے واپس نہ لے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬