29 September 2014 - 14:58
News ID: 7317
فونت
حجت الاسلام رمضان توقیر :
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام محمد رمضان توقیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت شھریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے کہا: ملک کا اندورنی خلفشار ملک کے دشمنوں کے مذموم عزائم کی تقویت سبب ہے ۔
حجت الاسلام رمضان توقير


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر حجت الاسلام محمد رمضان توقیر نے آئی جی جیل خانہ جات کے پولیس افسر حیدر علی اور نیشنل بنک آفیسر سید علی رضا زیدی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے پر شدید رد عمل کا اظھار کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے کہا:  ملک میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے آئے روز بڑھتے ہوئے واقعات اس امر کے غماز ہیں کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور ان حالات میں عوام میں بڑھتا ہوا عدم تحفظ کا احساس اُنکو اپنا تحفظ خود کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔


حجت الاسلام رمضان توقیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر حکومت نے دہشت گردی کے ان واقعات کا فوری تدارک نہ کیا اور ان واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اُنکو کیفرکردارتک نہ پہنچایا تو ملک خانہ جنگی کی صورتحال حال سے دوچار ہو سکتا ہے کہا:  وطن عزیز پاکستان کا اندورنی خلفشار ، ملک کو کمزور کرنے اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو تقویت پانے سبب ہے ۔ 


اُنہوں نے صوبائی حکومت سے پولیس افسرحیدر علی اور سید علی رضا زیدی کے سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں شھید گھرانوں سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔


واضح رہے کہ اس موقع پر شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواء کے ممبر صوبائی جنرل کونسل افتخار علی بنگش، ضلعی صدر آخونزادہ مجا ہد علی اکبر، یونٹ صدر افتخار علی میراور جعفریہ یوتھ کے کنوینیئر جعفر رضا بھر اُن کے ہمراء موجود تھے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬