19 October 2014 - 17:04
News ID: 7379
فونت
برطانیہ کے مسلمانوں نے مظاہرہ کے ذریعہ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ برطانیہ میں مسلمانوں نے احتجاجی اجتماع کے ذریعہ ریاض کی عدالت کی طرف سے آیت اللہ نمر کے موت کی سزا کے حکم کی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے ۔
برطانيہ کے مسلمانوں نے مظاہرہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسلمانوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاجی اجتماع کے ذریعہ ریاض کی عدالت کی طرف سے آیت اللہ نمر کے موت کی سزا کے حکم کی مخالفت کا اعلان کیا ہے ۔

گذشتہ شب مسلمانوں نے لندن کے ماربل آرک میدان میں جمع ہوئے اور سعودی عرب حکومت کی عدالت کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ سیکڑو مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ شیخ نمر کی تصویر لئے ہوئے تھے اور سعودی عرب حکومت کی عدالتی نظام کی مذمت میں تقریر کرتے ہوئے اس حکم کے خلاف اپنا اعتراض بیان کیا اور اس حکم کے نفاذ پر سعودی عرب کو دھمکی بھی دی گئی ۔

گذشتہ شب مظاہرین برطانیہ کی حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ آیت اللہ نمر کے موت کی سزا کو منسوخ کرنے کے لئے سعودی عرب حکومت پر دباو ڈالیں ۔

برطانیہ کے مسلمانوں نے اسی طرح ایک خط لکھ کر جس پر ہزاروں لوگوں کے دستخط ہیں جس میں سعودی عرب کے حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ شیعوں پر ہو رہے مظالم کو روکا جائے اور آیت اللہ نمر کی سزا کو منسوخ کی جائے ۔

برطانیہ میں منعقدہ نماز جمعہ میں بھی جمعہ کے اماموں نے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے مشرق وسطی میں دہشت گردی کے فروغ و حمایت کی شدید مذمت کی ہے اور شیخ نمر کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس ہفتہ عالمی بخشش ادارہ نے بھی سعودی عرب کی عدالت کے نظریہ پر تنقید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ سنائی گئی سزا کو چوکانے والا جانا ہے اور اس حکم کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬