25 October 2014 - 16:30
News ID: 7406
فونت
شیخ نمر کو پھانسی کی سزا اعتراض میں؛
رسا نیوز ایجنسی - سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو پھانسی کی سزا کے خلاف ہندوستانی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس ملک کی عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کو غیر منصفانہ فیصلہ بتایا ۔
شيخ نمر مظاہرہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی مسلمانوں نے سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو سعودی عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائے جانے کے اعتراض میں سعودی عرب کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس ملک کے مختلف شہروں من جملہ دارالحکومت نئی دہلی، ممبئی، حیدرآباد، لکھنؤ اور کئی دیگر شہروں میں مظاھرے کئے گئے۔


مظاہرین نے سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کے خلاف سنائی جانے والی سزا کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔


مظاہرین نے سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق پائمال کئے جانے کی مذمت کی۔


مظاہرین سے مختلف علمائے کرام نے خطاب کیا جنھوں نے سعودی عرب میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔


ہندوستان کے شیعہ مسلمانوں نے سعودی حکومت کو متنبہ کیا کہ شیخ النمر کے سلسلہ میں دئے گئے ظالمانہ فیصلہ کو واپس نہ لینے کی صورت میں دارالحکومت نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کئے جائیں گے ۔
 

دوسری جانب جرمنی میں مقیم مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اس ملک کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کے لئے سزائے موت کا حکم سنائے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شیخ باقر النمر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام جرمنی کے شہر برلن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے جرمنی میں مقیم سیکڑوں مسلمانوں نے جمع ہوکر پرامن احتجاجی مظاہرہ کر کے سعودی عرب میں معروف عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کے لئے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا : سعودی عرب کی حکومت کا یہ اقدام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔


احتجاجی مظاہرے میں موجود افراد نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کی بڑی بڑی تصاویر اٹھارکھیں تھی اور ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ شیخ النمر کو فوری رہا کرو۔ 


احتجاجی مظاہرین نے شیخ النمر کی سزائے موت پر عمل درآمد کیئے جانے کی صورت میں اس حوالے سے سعودی عرب کی حکومت کو اس سنگین نتائج سے خبردار کیا ۔


نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے رکن محمد بیاتیان نے آج تہران سے شایع ہونے والے آرمان اخبار میں اپنے مضمون میں حکومت آل سعود کو ڈکٹیٹر حکومت بتاتے ہوئے کہا: سعودی عرب کے اقدامات علاقے اور عالم اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آل سعود حکومت کو ذرہ برابر بھی عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے اور وہ پٹرول و ڈالروں سے اپنے تخت و تاج کی حفاظت کررہی ہے کہا: آل سعود کی حکومت دہشتگردوں کو پال رہی ہے اور اسی کی طرف سے القاعدہ، داعش، طالبان اور جبھۃ النصرۃ جیسے دہشتگرد گروہوں کی حمایت ہورہی ہے۔


محمد بیاتیان نے اس مضمون میں اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے کے مظلوموں کی حامی حکومت بتاتے ہوئے لکھا: بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کے حکمراں سامراجیت کے پٹھو حکمراں ہیں اور انہیں عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے اور نہ ہی عوام نے انہیں منتخب کیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬