03 November 2014 - 11:23
News ID: 7439
فونت
ابوبکر البغدادی خلافت چھوڑ کر فرار ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ دہشت گرد گروہ داعش کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ داعش کی کونسل نے ابوبکر البغدادی کی قیادت و خلافت کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس سے کی گئی بیعت کو منسوخ کر دیا ہے ۔
ابوبکر البغدادي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے ترجمان " ابومحمد العدنانی " نے داعش کے انٹرنیٹ سائیٹ پر ایک آڈیو فائیل شایع کر کے اعلان کیا ہے کہ داعش کی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی جس کا داعش کے خلیفے میں شمار کیا جاتا تھا اس کو اس عہدے سے برخواست کر دیا گیا ہے اور اس کی بیعت منسوخ کر دی گئی ہے ۔

اس کونسل نے ارادہ کیا ہے کہ ایک سعودی شہری کو اس کی جگہ داعش کی قیادت و خلافت سوپی جائے گی ۔

العدنان نے اس آڈیو فائیل میں عنوان کیا ہے : جو شخص بھی مومنوں کی مدد سے دوری اختیار کرے اور جہاد کے میدان سے فرار اختیار کرے ، خلیفہ نہیں ہے اور داعش کے مجاہدین اس کی بیعت نہیں کرنے والے ہیں ۔

بعض ذرایع کے مطابق عراق میں مسلسل داعش کی شکست کی وجہ سے اور نیز بغداد پر قبضہ کے منصوبہ کی ناکامی نے البغدادی کو موصل سے فرار کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور وہ شام کی طرف راہ فرار اختیار کیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬