‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2014 - 14:52
News ID: 7452
فونت
آیت الله خاتمی:
رسا نیوز ایجنسی – تہران کے امام جمعہ نے امریکی صدر جمھوریہ کے حالیہ بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران پابندیوں کی وجہ سے مذاکرات کی میز پر حاضر ہوا ہے کہا: پابندیوں نے نہیں، اتمام حجت نے ہمیں مذاکرات کی میز تک پہونچایا ہے، ہم حسینی و عاشورائی ہیں اور ہمارا راستہ استقامت ہے ، آگاہ رہیں کہ اگر ایٹمی مسئلہ حل بھی ہوگیا تو بھی سامراجیت کی نفرت عوام کے دلوں سے نہیں نکلنے والی اور ہماری قوم کی زبان پر «آمریکا باد» کا نعرہ باقی رہے گا ۔
آيت الله خاتمي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں اس ھفتہ نماز جمعہ آیت‌ الله سید احمد خاتمی کی امامت اور سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد ہوئی ۔


آیت الله خاتمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ «ماہ محرم ماہ پیروزی خون بر شمشیر ہے» کہا: انقلاب اسلامی ایران امام حسین(ع) کے مرھون منت ہے کیوں کہ اس انقلاب اسلامی کی پیروزی میں محرم کی مجلسوں کا اہم کردار رہا ہے اسی بنیاد پر امام خمینی (رہ) نے فرمایا کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ محرم و صفر کی وجہ سے ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے امریکی صدر جمھوریہ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران پابندیوں کی وجہ سے مذاکرات کی میز پر حاضر ہوا ہے کہا: اتمام حجت نے ہمیں مذاکرات کی میز تک پہونچایا ہے پابندیوں نے نہیں ، ہم حسینی و عاشورائی ہیں اور ہمارا راستہ استقامت ہے ، اگاہ رہیں کہ اگر ایٹمی مسئلہ حل بھی ہوگیا تو بھی سامراجیت کی نفرت عوام کے دلوں سے نہیں نکلنے والی اور ہماری قوم کی زبان پر «آمریکا باد» کا نعرہ باقی رہے گا ۔


انہوں نے بعض افراد کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم دشمن تراشی کرتے ہیں انہیں خطاب میں کہا کہ ہم دشمن تراشی نہیں کرتے تاکید کی: مذاکرات بے سود رہے اور آج ملک کے ساده‌ لوح‌ افراد بھی یہ سمجھ گئے کہ امریکا ھرگز قابل اعتماد نہیں ۔


آیت الله خاتمی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عالمی سامراج کی توسیع پسندی کا تن تنہا مقابلہ کررہا ہے کہا: امریکہ کی قانونی حیثیت کو زوال آرہا ہے اور ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے بعد بھی امریکہ کے ساتھ ایران کے اختلافات جاری رہیں گے۔


انہوں نے مزید کہا: عالمی رائے عامہ، امریکہ کی جانب سے  بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے حق میں حمایت، دہشتگرد گروہ داعش کو جنم دینے کے اقدام اور شام میں سرگرم عمل دہشگردوں کو ہتھیار فراہم جیسے اقدامات کبھی نہیں بھولے گی ۔


آیت الله خاتمی نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء میں عزاداران حسینی پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر حملے وہابی فکر کا نتیجہ ہیں۔


انہوں نے بحرین میں عزاداران امام حسین پر آل خلیفہ کے حملوں کو علاقے کے اہم مسائل میں شمار کیا اور کہا : بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت کے باوجود آل خلیفہ کے کارندے عزاداروں پرحملے کررہے ہیں اور یہ ان کا معمول بن گیا ہے۔
 

تہران کے خطیب جمعہ نے آل خلیفہ کو یمن کے حالات سے عبرت لینے نصحیت کرتے ہوئے اگاہ کیا : ملت بحرین کے خلاف تشدد و ظلم سے حکومت سرنگوں ہوجائے گی ۔


انہوں نے فلسطین میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں مسجد الاقصی پر حملوں کی مذمت کی اور کہا: صیہونی حکومت جیسے سرطانی پھوڑے کے خاتمے کا واحد راستہ وہی ہے جو امام خمینی(رہ) نے فرمایا ہے کہ صیہونی حکومت کو صفحہ ہستی سے محو کردیا جائے ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬