12 November 2014 - 15:50
News ID: 7472
فونت
عراقی صدر جمھوریہ:
رسا نیوز ایجنسی - عراقی صدر جمھوریہ نے تاکید کی کہ حضرت آیت الله سیستانی نے دشوار حالات میں عراقی حکام کا ساتھ دیا اور عراق کو کٹھن حالات باہر نکالا ۔
آيت الله سيستاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق،  عراق کے صدر جمھوریہ فواد معصوم نے گذشتہ روز اپنے سفر نجف اشرف کے دوران حرم مولائے متقیان حضرت امیرالمومنین علی ابن طالب(ع) کی زیارت کے بعد مراجع تقلید نجف اشرف سے ملاقات و گفتگو کی ۔


انہوں نے حضرت آیت الله سیستانی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: ہم نے آج آپ سے ملاقات کی ہے اور اس سے پہلے بھی کابینہ کے ہمراہ آپ سے ملاقات کر چکے ہیں  ۔
 

فواد معصوم نے مزید کہا: میں ہر ملاقات میں آپ کے نظریات سے استفادہ کرتا ہوں کیوں کہ حضرت آیت الله سیستانی کے بیانات ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثت رکھتے ہیں ، آپ نے بہت ساری مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے ، عراقی آئین کی تکمیل و تصویب نیز حکومت صدام کے گرنے کے بعد نئی حکومت بنانے میں آپ کا اہم کردار رہا ہے ۔


عراقی صدر جمھوریہ نے تاکید کی: حضرت آیت الله سیستانی تمام عراقیوں کو ایک نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آپ کے نزدیک کسی قوم و قبیلہ و مذھب و مسلک میں فرق نہیں ، ہمیشہ آپ کے بیانات اتحاد و یکجہتی کے علمبردار ہیں میں بھی اپ کے بیانات و رہنمائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔


واضح رہے کہ فواد معصوم نے حضرت آیت الله سیستانی کے علاوہ حضرات آیات محمد اسحاق فیاض، شیخ بشیر نجفی، محمد سعید حکیم و محمد یعقوبی سے بھی ملاقات و گفتگو کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬