15 December 2014 - 17:35
News ID: 7584
فونت
رسا نیوز ایجنسی - آل‌ خلیفہ حکومت کے کارندوں نے بحرینی شھید کے پروگرام میں شریک افراد پر آنسو گیس کے گولے داغے ۔
بحرين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل‌ خلیفہ حکومت کے کارندوں نے گذشتہ روز شهید حاج عبد الکریم البصری کے پروگرام میں شریک سیکڑوں افراد آنسو گیس کے گولے داغے جس کے سبب کچھ افراد کا دم گھٹنے لگا، مصدوم افراد کا گھروں میں ہی ابتدائی علاج کرایا گیا ۔


آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے کرزکان علاقہ کے مکانات پر حد سے زیادہ آنسو گیس کے گولے داغے اور لوگوں کے گھروں کو اپنی زیادتیوں کا نشانہ بنایا ۔


واضح رہے کہ شھید حاج عبد الکریم البصری کے پروگرام کے بعد ھزاروں لوگوں نے شھید گھرانوں اور بعض علماء کی شرکت میں ریلی نکالی ۔ 


ریلی میں شریک افراد شھید حاج عبد الکریم البصری کی تصویر ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے اور آل خلیفہ حکومت سے زیادتیوں اور مظالم کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہے تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬