28 December 2014 - 16:20
News ID: 7627
فونت
انٹرنیٹ پر قرآن کے تحریفی نسخہ کی اشاعت؛
رسا نیوز ایجنسی ـ بعض لوگوں کی طرف سے سوشل سائیٹ پر قرآن مجید کے تحریفی نسخہ کی اشاعت پر علماء الازہر نے زبر دست رد عمل پیش کیا ۔
قرآن کريم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بعض لوگوں کی طرف سے سوشل نیٹ ورک پر قرآن مجید کی تحریفی نسخہ کی اشاعت نے مصری عوام کے درمیان شدید خلفشار پیدا کر دیا ہے ۔

اس اشاعت پر رد عمل پیش کرتے ہوئے مصر کے الازہر یونیورسیٹی میں الھیات کے استاد اسماعیل شاهین نے وضاحت کی : قرآن کریم کے تحریف کرنے والے سے مقابلہ ایک ایسا امر ہے جو تمام مسلمانوں کی ذمہ داری اور ان پر واجب ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : الازہر یونیورسیٹی کو چاہیے کہ اس خطرناک امر سے مقابلہ کے لئے سنجیدہ طور پر قدم اٹھائے اور اس سلسلہ میں عملی صورت پیش کی جائے ۔

اسماعیل شاهین اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے سوشل سائیٹ پر قرآن مجید کے تحریفی نسخہ کی اشاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے : الازہر مصر کی اسلامی سینٹر کو چاہیئے کہ اس سے متعلق ادارہ کے تعاون کے ساتھ اس تحریف شدہ نسخہ کی شناخت کی جائے اور اس سلسلہ میں معلومات فراہم کی جائے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬