31 December 2014 - 11:05
News ID: 7632
فونت
آیت الله عفیف نابلسی:
رسا نیوز ایجنسی - حوزه علمیہ امام صادق (ع) لبنان کے مدیر نے اس بات کی کرتے ہوئے کہ عرب لیگ نے بحرینی حکمرانوں کی جنایتوں پر اپنی آنکھیں بند کر رکھیں ہیں کہا: عرب لیگ آل خلیفہ کے جرائم میں برابر کی شریک ہے ۔
آيت الله عفيف نابلسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ امام صادق (ع) لبنان کے مدیر آیت الله عفیف نابلسی نے جمعیت الوفاق پارٹی کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا:  حجت الاسلام شیخ علی سلمان کی گرفتاری ظالمانہ قدم اور انسانیت مخالف عمل ہے نیز اس بات کی نشانی ہے کہ جمھوریت اور انسانی آزادی کی آل خلیفہ کے نگاہ میں کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: بحرینی حکومت نے تمام انسانی اقداروں کو کچل کر رکھدیا ہے اور بحرینی عوام کے حقوق کی پائمالی میں مصروف ہے ۔


لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے عرب لیگ کو آل خلیفہ کا شریک جرم جانا اور کہا: عرب لیگ نے آل خلیفہ کی جنایتوں پر اپنی آنکھیں بند کر رکھیں ہیں اور بحرینیوں کے مسالمت آمیز انقلاب کی بہ نسبت بے توجہ ہے۔  


آیت الله عفیف نابلسی نے بحرینی انقلاب کو مسالمت آمیز بتاتے ہوئے کہا: بحرینی حکومت شیخ علی سلمان کی آزادی کے ذریعہ بحرینیوں کے احساسات کو جریحہ دار کرنے سے گریز کرے اور عوام کے سخت عکس العمل سے محفوظ رہے ۔


انہوں نے واضح طور پر کہا: اگر آل خلیفہ حکومت اپنے دعوے میں صادق میں ہے کہ بحرین کے حالات کو بہتر کرنا چاہتی ہے تو گرفتار شدہ تمام سیاسی افراد کو جلد از جلد آزاد کرے ۔


واضح رہے کہ جمعیت الوفاق پارٹی کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان، آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ذریعہ کچھ دنوں قبل گرفتار کرلئے گئے جو عالم اسلام کی دینی اور سیاسی شخصیتوں کے شدید عکس العمل سے روبرو ہوا ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬