03 January 2015 - 15:04
News ID: 7641
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ پاک فوج نے دفاع وطن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں ہیں کہا: ملکی دفاع و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔
عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی فوج سے حکومت ہندوستان کو جرات مندانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ فلیگ میٹنگ کے بہانے بلا کر سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کیا جانا نہ صرف بزدلانہ کارروائی بلکہ ملکی سلامتی پر حملے کے مترادف اور بین الااقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے کہا: وفاقی حکومت اس معاملے پر ہندوستان کو جرات مندانہ جواب دے کیوں کہ ملکی دفاع و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آئے روز بھارتی فوج کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی میں مصروف رہتی ہے جبکہ گزشتہ روز اس نے اپنی ڈھٹائی کی انتہا کردی اورفلیگ میٹنگ کے بہانے بلا کر رینجرز اہلکاروں کو شہید کردیا جوکہ نہ صرف بزدلانہ بلکہ شرمناک فعل ہے کہا: ایک طرف ھندوستان جمہوریت ، سیکولرازم اور مذاکرات کا ڈھنڈورا پیٹتا ہے تو دوسری جانب اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کررہا ہے ایسے حالات میں وفاقی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ہندوستان کی اس جسارت کا منہ توڑ جواب دے اور جرات مندانہ موقف اختیار کرے۔


انہوں نے شہید ہونیوالے اہلکاروں کی بلندی درجات کی دعا کی اور کہا: پاک فوج نے دفاع وطن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں ہیں ہم جنہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬