‫‫کیٹیگری‬ :
07 January 2015 - 15:44
News ID: 7663
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
رسا نیوز ایجنسی - حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے امریکہ کی تسلط پسندی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف کی اہمیت پر تاکید کی اور کہا: فلسطین اقوام متحدہ سےنہیں مزاحمت سے آزاد ہوگا ہے۔
شيخ نعيم قاسم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے آج تہران میں 28 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں امریکہ کی تسلط پسندی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف کی اہمیت پر تاکید کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ افغانستان اور عراق میں امریکہ کی تسلط پسندی نیز غاصب صہیونی حکومت کے ناجائز قبضے کے حوالے سے ایران کے مواقف کو حتمی طور پر اجاگر کئے جانے کی ضرورت ہےکہا: حزب اللہ ، اسرائیل، تکفیری گروہوں، اور امریکی منصوبوں کا مقابلہ کررہی ہے جبکہ دشمن کا مقصد و ہدف مشرق وسطی کے علاقے پر تسلط جمانا ہے۔


حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے فلسطین کے مسئلہ کو ظلم، تسلط پسندی اور غاصبانہ قبضے کے خلاف مقابلے سے تعبیر کیا اور کہا : فلسطین اقوام متحدہ کے ذریعے آزاد نہیں ہوسکتا، بلکہ فلسطین کی آزادی صرف مزاحمت سے ہی ممکن ہے۔


انہوں نے مزید کہا: حزب اللہ نے ثابت کردیا کہ اسرائیل، طاقت کی زبان کے علاوہ کوئی اور زبان نہیں سمجھتا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬