18 January 2015 - 23:01
News ID: 7698
فونت
المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام اسلام آباد میں "سیرت مصطفٰی" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جامعه المصطفي(ص) العالميه


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام اسلام آباد میں "سیرت مصطفٰی" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں حضور اکرم حضرت محمد مصطفٰی (ص)  کی شان اقدس میں مقالے بھی پیش کئے گئے ۔

اس سیمینار میں پاکستان اور ایران کے علمائے کرام، اسکالرز اور سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار مقالہ اور تقاریر کے ذریعہ کی۔

سیمینار میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری، حجت الاسلام محمد امین شہیدی، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و البصیرہ کے سربراہ سید ثاقب اکبر، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما میاں محمد اسلم، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، پیر محمد محفوظ مشہدی، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر عباسی، پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف، سید وقار نقوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے خطابات کئے جبکہ پروفیسر زاہد علی زاہدی، پروفیسر نرگس افتخار اور انجینئر محمد ریحان نے مقالے پیش کئے۔

اس سیمینار کے اختتام پر متفقہ قرارداد بھی پیش کی گئی 

• ہم فرانسیسی جریدے کی جانب سے کی جانیوالی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت فرانسیسی جریدے میں ہونیوالی جسارت کا نوٹس لیتے ہوئے فرانس حکومت سے سخت احتجاج ریکارڈ کرائے اور فرانسیسی جریدے کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جائے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی پر بھی دباؤ بڑھایا جائے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں فرانسیسی جریدے کے خلاف متفقہ قرارداد پر بھی حکومت و اپوزیشن جماعتوں کو داد تحسین پیش کرتے ہیں، اسی طرح کے جذبے کا اظہار عالمی فورمز پر بھی کیا جائے۔

• ہم سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جبکہ واضح کرتے ہیں کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کے قاتل مسلمان تو دور کی بات انہیں انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے۔ 

• ہم واضح کرتے ہیں کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، جس کا دہشت گردی سے کوئی واسطہ نہیں۔ حکومت پاکستان کے ایکشن پلان کی مکمل تائید کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر حکومت پاکستان کو داد تحسین پیش کرتے ہیں، جبکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک سے تکفیریت کا بھی مکمل خاتمہ کیا جائے۔

• سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا یہ نمائندہ اجتماع اس بات پر متفق ہے کہ امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی کا راز اتحاد امت میں ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مشترکات کو فروغ دیا جائے اور اتحاد امت کیلئے عملی کوششیں کی جائیں۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬